وادی سون کی خبریں


سکولوں میں ادبی مقابلہ جات 24نومبر سے شروع ہونگے

نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایات پر سکولوں میں ادبی پروگرام تقاریر ،مضمون نویسی کے مقابلہ جات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے گورنمنٹ ہائی سکول کے پرنسپل شاہ محمد نے بتایا کہ 24تا27چار روزہ مقابلہ جات جس میں مڈل ،ہائی سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے طلباء و طالبات حصہ لیں گے طلباء بوائے ہائی سکول اور طالبات گرلز ہائی سکول میں شریک ہونگے آخری روز کی تقریب کے مہمان خصوصی ایم پی اے ملک جاوید اعوان کامیاب اول ،دوم پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کریں گے۔



ملک اشرف کے ماموں انتقال کرگئے
نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)مقامی صحافی ملک محمد اشرف کے ماموں ملک امیر عبداللہ گزشتہ روز رضائے الہی سے انتقال کرگئے ان کی نماز جنازہ پیل میں ادا کی گئی جس میں ایم پی اے ملک جاوید اعوان،ملک مظہر خان سمیت علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی مرحوم کے انتقال پر وادی سون کے صحافیوں ملک زاہد اعوان ،ملک عثمان غازی،ملک ذیشان اعوان،ملک فرحان ،رضوان ملک،ملک محمد اقبال ،میاں تنویرالحسن،سجاد حسین ساجد ،ملک عبدالرحمن سمیت دیگر نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔



محمود الحسن گروپ کامیاب ہوگا
نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)آزاد امیدوار کونسلر محمد بلال کٹھر نے کہا ہے کہ پانچ دسمبر کو انشااللہ سابق ناظم محمودالحسن کے نامزد امیدوار عوام کے تعاون سے کامیابی حاصل کریں گے ہماری سیاست عوام کی خدمت سے ہے انہوں نے کہا کہ سرکاری فنڈز سے ترقیاتی کام کراکر عوام پر احسان جتلانے والے عوام کی کیا خدمت کریں گے ۔
;
وادی سون کی خبریں وادی سون کی خبریں Reviewed by Khushab News on 10:58:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.