زیتون کے باغات کےلئے وادی سون موزوں ترین


نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)زیتون پاکستان کے وفد نے وادی سون ہارٹیکلچرل اسٹیشن کا دورہ کیا چیف آرگنائزلاہورر زیتون پاکستان شیخ محمد اعظم نذیر کے ہمراہ ایگریکلچر ریفارم موومنٹ ملتان محمد اعجاز صدیقی،چیف ایگری ٹورازم طارق تنویر،ایڈیٹر فارمنگ ریولیشن مومنٹ لاہور منزہ جاوید نے ہارٹیکلچر اسٹیشن نوشہرہ میں زیتون کی کاشت اور اس سے متعلقہ ریسرچ کاوشوں کا معائنہ کیا انہوں نے یہاں پر ہارٹیکلچرایسٹ محمد اشرف سمرا کی کارکردگی کو سراہا جنہوں نے زیتون کی باغبانی کے متعلق رہنمائی کرتے ہوئے زیتون کی کاشت کو موثر بنایا اور کہا پاکستان میں زیتون کے باغات کے لئے موزوں علاقوں میں وادی سون کا علاقہ بہتر ہے ۔۔
;
زیتون کے باغات کےلئے وادی سون موزوں ترین زیتون کے باغات کےلئے وادی سون موزوں ترین Reviewed by Khushab News on 8:41:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.