مسلم لیگ ن کےچیرمین یونین کونسلز کون کس کے ساتھ، وارث کلو نے بھا نڈہ پھوڑ دیا



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پنجاب اسمبلی کے رُکن ملک محمد وارث کلو نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن ضلع کونسل خوشاب کی 46میں 19نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ آزاد ارکان کی تعداد اس کے علاوہ ہے۔ اس لئے مسلم لیگ ن ضلع کونسل خوشاب کی چیئرمین شپ کے حصول میں کوئی دشواری نہیں ہو گی۔ جوہرآباد میں اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ کر کامیابی حاصل کرنیوالے سابق وفاقی وزیر محترمہ سمیر املک کے حمایت یافتہ نو منتخب اراکین ضلع کونسل کی تعداد 7‘ پنجاب اسمبلی کے رُکن ملک کرم الٰہی بندیال کے حمایت یافتہ 2‘ پنجاب اسمبلی کے رُکن ملک جاوید اعوان کے حمایت یافتہ تین اُمیدوار کامیاب ہوئے جبکہ میری حمائت سے کامیابی حاصل کرنیوالے اراکین ضلع کونسل کی تعداد 7ہے۔ اُنھوں نے بتایا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 69 میں مسلم لیگ ن کے 11اور این اے 70میں 7نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ آزاد ارکان کی اکثریت بھی مسلم لیگ ن میں ہی شامل ہو گی۔ اُنھوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ کسی ایک رُکن اسمبلی نے ضلع خوشاب میں کلین سویپ کیا ہے۔ حقائق یہ تاثر غلط ہے کہ کسی ایک رکن اسمبلی نے ضلع خوشاب میں کلین سویپ کیا ہے حقائق یہ ہیں کہ مسلم لیگ ن نے اجتماعی حیثیت سے ضلع خوشاب کی 19نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔
;
مسلم لیگ ن کےچیرمین یونین کونسلز کون کس کے ساتھ، وارث کلو نے بھا نڈہ پھوڑ دیا مسلم لیگ ن کےچیرمین یونین کونسلز کون کس کے ساتھ، وارث کلو نے بھا نڈہ پھوڑ دیا Reviewed by Khushab News on 9:02:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.