مخصوص نشستیں کتنی ہونگی



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)بلدیاتی انتخابات کے تینوں مراحل مکمل ‘ بلدیاتی اداروں کی مخصوص نشستوں کے انتخابات کیلئے آئندہ چند یوم میں شیڈول جاری کر دیا جائے گا محکمہ لوکل گورنمنٹ کے مطابق ضلع کونسل خوشاب میں خواتین کی مخصوص نشستوں کی تعداد 5تک ہوگی۔ کسانوں کی تین ‘ ٹیکنوکریٹ کی ایک نشست ہو گی جبکہ اقلیت کی نشستیں پانچ تک ہونگی ان مخصوص نشستوں کا ایک نوٹیفکیشن جاری ہو گا۔ مخصوص نشستوں کے مرد و خواتین ارکان کا انتخاب ضلع کونسل کے نو منتخب ممبران کریں گے۔ میونسپل کمیٹیوں میں خواتین نشستوں کی تعداد پانچ تک ہو گی۔ لیبر کی ایک‘ یوتھ ونگ کی ایک اور اقلیت کی نشستوں کی تعداد تین تک ہو گی۔ یوتھ کی نشست کے اُمیدوار کیلئے لازم ہے کہ اس کی عمر 18اور 25سال کے درمیان ہو یونین کونسلوں میں خواتین کی تعداد 2 ‘ کسان کی ایک‘ یوتھ کی ایک اور اقلیت کی دو مخصوص نشستوں پر انتخاب ہوگا۔ میونسپل کمیٹیوں کی مخصوص نشستوں کیلئے میونسپل کمیٹیوں کے نو منتخب ممبران جبکہ یونین کونسلوں کی مخصوص نشستوں کیلئے میونسپل کمیٹیوں کے کے نو منتخب ممبران جبکہ یونین کونسلوں کی مخصوص نشستوں کیلئے یونین کونسلوں کے چیئرمینوں‘ وائس چیئرمینوں اور کونسلران سمیت 8ممبران ووٹ ڈالیں گے۔
;
مخصوص نشستیں کتنی ہونگی مخصوص نشستیں کتنی ہونگی Reviewed by Khushab News on 9:31:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.