پولیس کیخلاف شکایات، امن وامان کی صورتحال پر تشویش



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر خوشاب ضیاء الرحمن نے کہا ہے کہ ربیع الاول کا مہینہ رحمت اور برکتوں والاہے ۔حضورپاک نبی کی ولادت با سعادت ہم مسلمانوں کے لئے خوش کن مرحلہ ہے ۔ اس لئے ہمیں 12 ربیع الاول کا مہینہ اپنے دین ،مذہب اور مسلک کی ترجمانی کرتے ہوئے بڑے پر امن ماحول میں گزارنا ہو گا ۔ وہ ضلع کونسل خوشاب کے کانفرنس ہال میں ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔ اجلاس میں ڈی پی او فیصل گلزار،ای ڈی او (سی ڈی) نبیلہ ملک ،محکمہ پولیس کے افسران ،ٹی ایم اوز،مولانا رانا سیلم الرحمن ،مولانا دلدار رضوی ،مولانا غلام محی الدین کے علاوہ مختلف مسالک کے علمائے کرام اور ممبران کمیٹی موجودتھے ۔ڈی سی او نے اجلاس میں کہاکہ ضلع خوشاب پر امن ہے یہاں اتحاد و اتفاق کی مثالیں موجود ہیں لیکن انتظامیہ و پولیس کسی بھی شرپسند یا تخریب کاری سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہے ۔انہوں نے کہا حکومت کی پالیسی کے مطابق پوری طرح عملدار آمد کروایا جائیگا ۔ تا ہم کسی بھی مسلک کے فرد کو اس پالیسی پر اعتراض ہے تو وہ اپنے منتخب نمائیندوںیا پالیسی ساز اداروں سے رجوع کریں ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او نے کہا کہ 12 ربیع الاول کے جلسے جلوسوں کے لئے پلان تیار کر لیا گیا ہے ۔ لہذا امن کمیٹی کے ممبران کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ضلع یا علاقے کی فضا کو خوشگوار رکھنے اور امن کے قیام کے لئے انتظامیہ و پولیس سے بھر پور تعاون کریں اور تفرقہ بازی یا اشتعال انگیزبینرز پمفلٹ یا میٹریل نہ چھپوائیں تا ہم آپ کے نوٹس میں کوئی نفرت انگیز میٹریل آتا ہے تو وہ پویس کے نوٹس میں لائیں ۔ ممبر کمیٹی مولاناغلام محی ا لدین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں امن صرف ہم علماء کی ہم آہنگی ،اتحاد اتفاق کی وجہ سے ہے ۔ ہمیں محکمہ پولیس کی جانب سے کچھ عدم تحفظات ہیں ۔ جنہیں دور کیا جانا بہت ضروری ہے ۔ انہوں نے وادی سون میں لاء ا ینڈ آرڈر کی کمزور صورتحال سے کمیٹی کو آگاہ کیا ۔ مولانا سلیم الرحمن نے کہا کہ وہ تمام مسالک کے علماء کرام و انتظامیہ و پولیس کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہوئے ماحول کو پر امن بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے اورمسئلے کے حل کے لئے علماء کرام اور محکمہ پولیس سے مل کر ان کو ہر صورت میں حل کروائیں گے تاکہ ہمارے ضلع میں امن کی فضابرقرار رہے اور کسی بھی شرپسند کو کوئی شرارت کرنے کا موقع نہ ملے ۔ بعد ازاں ڈی سی او اور ڈی پی او نے مل بیٹھ کر چھوٹے چھوٹے مسائل کو حل کرنے پر زور دیا ۔ ممبران کمیٹی نے 12 ربیع الاول کے روز امن کے قیام کے لئے پویس و انتظامیہ کا بھر پور ساتھ دینے کاوعدہ کیا
;
پولیس کیخلاف شکایات، امن وامان کی صورتحال پر تشویش پولیس کیخلاف شکایات، امن وامان کی صورتحال پر تشویش Reviewed by Khushab News on 6:50:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.