بلدیاتی الیکشن ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ آگیا



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس محمد شاہد نے یونین کونسل بولہ کو بحال کرنے کے حوالے سے دائر کی جانیوالی پٹیشن نمٹا دی‘ بولہ کے رہائشی محمد آصف کی جانب سے دائر کی جانیوالی پیٹیشن میں استدعا کی گئی تھی کہ یونین کونسل بولہ کو میونسپل کمیٹی ہڈالی میں شامل کرنے کی بجائے اس کی یونین کونسل کی الگ حیثیت برقرار رکھی جائے۔ پٹیشن کی سماعت کے دوران لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس محمد شاہد نے قرار دیا کہ میونسپل کمیٹیوں اور یونین کونسلوں کی حد بندیوں کا معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس ہے یہ ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔
;
بلدیاتی الیکشن ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ آگیا بلدیاتی الیکشن ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ آگیا Reviewed by Khushab News on 7:40:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.