سمیرا ملک کی جانب سے نامزدگی کا باضابطہ اعلان جلد متوقع





نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کی رہنماسابق وفاقی وزیر سمیرا ملک نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات اس بات کے عکاس ہیں کہ حکومت نے شفاف انتخابات کروا کر اقتدار اور حکومتی ثمرات عوام تک پہنچانا چاہتی ہے سیاست کا نام عوام کی خدمت ہے اور وہ ہم کررہے ہیں ضلع میں ہماری کامیابی علاقے میں خوشحالی کی ضمانت اور میری سیاست غریب عوام کی سیاست ہے ہمارے منشور میں تعلیم صحت واٹر سپلائی کی حالت زار کو بہتر بنانا علاقے کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنا ہے    وادی سون کے دورہ کے دورانہ ڈھاکہ ریسٹ ہاوس میں نو منتخب کونسلروں اور وفود سے بات چیت کرتے ہوئے سمیرا ملک نے کہا کہ پانچ دسمبر کی شام تک عوام کے ساتھ لارے لپے لگانے والوں کے کارنامے ان کی منافقانہ سیاست سمیت دفن ہوگئے ہیں اب جھوٹے نعروں وعدوں اور دعووں کا وقت گزر چکا ہے عوام اب وعدے اور طفل تسلیاں دینے والوں کے چکر میں نہیں آئیں گے عوام باشعور ہیں ہمارے پینل میں نوجوان خدمت کے جذبے سے سر شار چیئرمین وائس چیئرمین اور کونسلروں پر مشتمل ہے اس موقع پر بڑی تعداد میں اہل علاقہ کے ہمراہ آزاد جنرل کونسلروں آصف شاہین،محمد عثمان شاہ نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا اس طرح میونسپل کمیٹی میں مسلم لیگ ن کی واضع اکثریت ثابت ہوگئی ہے اور چیئرمین مسلم لیگ ن کا ہی منتخب ہوگاتاہم ذرائع کا دعوی ہے سمیرا ملک نے اگرچہ حاکم خان کی نامزدگی کا اعلان نہیں کیا لیکن سمیرا گروپ کی جانب سے آئندہ چیئرمین ملک حاکم خان ہی ہونگے۔
;
سمیرا ملک کی جانب سے نامزدگی کا باضابطہ اعلان جلد متوقع سمیرا ملک کی جانب سے نامزدگی کا باضابطہ  اعلان جلد متوقع Reviewed by Khushab News on 8:08:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.