پی ٹی آئی کی عظیم الشان ریلی




خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان تحریک انصاف کے سینکڑوں کارکنوں نے میونسپل کمیٹی وارڈ نمبر20میں پی ٹی آئی کے نامزد اُمیدوار برائے جنرل کونسلر ملک محمد نذیر اعوان کی حمایت میں ایک بڑی ریلی نکالی ‘سینکڑوں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر مشتمل یہ ریلی ملک محمد نذیر اعوان کے الیکشن آفس جنوبی بازار سے شروع ہوئی اور مین بازار جوہرآباد سمیت وارڈ نمبر20کی گلیوں اور سڑکات کا چکر لگاتے ہوئے واپس جنوبی بازار پہنچ کر ختم ہوئی۔ ریلی جب مین بازار جوہرآباد پہنچی تو تاجروں ‘دوکانداروں اور شہریوں نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ان کا فقید المثال استقبال کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ملک محمد نذیر اعوان نے کہا کہ موجودہ کرپٹ نظام کو تبدیل کئے بغیر وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔ نااہل حکمرانوں کی غلط حکمت عملی اور ناقص پالیسیوں کی بدولت کرپشن اور اقرباء پروری پورے معاشرے میں سرایت کر چکی ہے ان برائیوں سے نجات حاصل کرنے کیلئے نظام کی تبدیلی ضروری ہے۔ پاکستان تحریک انصاف سیاسی تبدیلی کا خواب ضرور پورا کرے گی۔ اُنھوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے عوام کو مایوسیوں اور محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا جس کی وجہ سے ملک کا ہر شہری کرپٹ اور بدعنوان حکمرانوں سے نجات کی دُعائیں مانگ رہا ہے۔ انشاء اﷲ پانچ دسمبر کو جوہرآباد کے مفلوک الحال عوام حکمران جماعت سے اپنی محرومیوں کا حساب لیں گے۔
;
پی ٹی آئی کی عظیم الشان ریلی پی ٹی آئی کی عظیم الشان ریلی Reviewed by Khushab News on 7:48:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.