پیل انتخابی رنجش پر مخالف زخمی



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پولیس نے موضع لکو کے رہائشی ظفر اقبال کیخلاف ایک شخص پرویز الٰہی کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں زیر دفعہ 506 ت پ مقدمہ درج کیا ہے‘ ایف آئی آر کے مطابق فریقین کے مابین رنجش چلی آ رہی ہے اس دوران ملزم نے اسے گریبان سے پکڑ کر قتل کی دھمکیاں دیں۔علاوہ ازیں موضع پیل میں چار افراد اُسامہ شاہ‘ ضیغم شاہ‘ حنان شاہ اور عمر شاہ نے کلہاڑیوں اور ڈنڈوں سے حملہ کر کے اپنے مخالف عامر حسین کو زخمی کر دیا‘ عامر حسین کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ کٹھہ سگھرال پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شڑوع کر دی ہے ۔ ایف آئی آر کے مطابق فریقین کے مابین انتخابی رنجش تھی۔
;
پیل انتخابی رنجش پر مخالف زخمی پیل انتخابی رنجش پر مخالف زخمی Reviewed by Khushab News on 12:10:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.