بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو سزا



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ایڈیشنل سیشن جج محمد یار گوندل نے تھانہ صدر جوہرآباد کے دو مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے دو منشیات فروشوں حبیب نواز کلیار اور احمد خان کلیار سکنائے ہڈالی کو چھ ‘ چھ سال قید سخت اور تیس ‘ تیس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے جرمانہ کی عدم ادائیگی پر ملزمان کو چھ ‘ چھ ماہ مزید قید سخت بھگتنا ہو گی۔ جوہرآباد پولیس نے منشیات کے خلاف چلائی جانیوالی مہم کے دوران دونوں ملزموں سے ڈیڑھ ‘ ڈیڑھ کلو گرام ہیروئن برآمد کی تھی اور ان کے خلاف نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے چالان فاضل عدالت میں پیش کئے تھے۔اسکے علاوہ رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جوہرآباد سجاد حسین سندھڑ نے تھانہ خوشاب کے منشیات کے مقدمہ میں ملزم محمد پرویز ساکن سکندر آباد کو ایک سال سات ماہ قید سخت اور تیس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں اُسے مزید چار ماہ قید سخت بھگتنا ہو گی۔ خوشاب پولیس نے ملزم پرویز کو آٹھ جون 2015ء کو منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کر کے اس سے 425گرام ہیروئن برآمد کی تھی ملزم کے خلاف نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے چالان فاضل عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔
;
بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو سزا بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو سزا Reviewed by Khushab News on 12:40:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.