آخر کار نامزدگی ہو گئی





خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سابق وفاقی وزیر محترمہ سمیرا ملک نے میونسپل کمیٹی نوشہرہ میں ملک حاکم خان اعوان کو چیئرمین اور ملک آصف شاہین کو وائس چیئرمین کے عہدہ کیلئے امیدوار نامزد کر دیا۔ محترمہ سمیرا ملک نے بتایا کہ دونوں امیدواروں کی نامزدگی کی حتمی منظوری پاکستان مسلم لیگ ن کی ہائی کمان دے گی۔ یاد رہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن نے میونسپل کمیٹی کی 12میں سے5نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی بعد ازاں آزاد حیثیت سے کامیابی حاصل کرنیوالے دو جنرل کونسلروں عثمان شاہ اور ملک آصف شاہین نے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا تھا جس کے بعد مسلم لیگ ن کے کونسلروں کی تعداد سات ہو چکی ہے۔
;
آخر کار نامزدگی ہو گئی آخر کار نامزدگی ہو گئی Reviewed by Khushab News on 8:57:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.