جوہرآباد کے متوقع چیرمین ملک اشرف اعوان کا اہم اعلان



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)میونسپل کمیٹی جوہرآباد کی وارڈ 21کے نو منتخب جنرل کونسلر ملک محمد اشرف اعوان نے کہا ہے کہ میونسپل کمیٹی جوہرآباد کی چیئرمین شپ کیلئے امیدوار کی نامزدگی کا فیصلہ مسلم لیگی قائدین کریں گے۔ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کرنیوالے تمام کونسلران متحد ہیں اور ان کیلئے قائدین کا ہر فیصلہ قابل ہوگا۔ وہ اپنی رہائش گاہ سیٹلائٹ ٹاؤن جوہرآباد میں اخبار نویسوں سے بات چیت کے دوران کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی معاشی و اقتصادی پالیسیاں ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہیں انشاء اﷲ بلدیاتی اداروں کی قیادت کے حوالے سے بھی مسلم لیگ ن کے اکابرین علاقہ اور عوام کے مفادات کو مد نظر رکھ کر ہی فیصلہ کریں گے۔ انھوں نے بتایا کہ میونسپل کمیٹی جوہرآباد میں مسلم لیگ ن کے اُمیدواروں نے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے اور آزاد حیثیت سے کامیابی حاصل کرنیوالے جنرل کونسلران کی اکثریت مسلم لیگ ن کی حمایت حاصل ہے ۔ انشاء اﷲ میونسپل کمیٹی جوہرآباد کی چیئرمین شپ مسلم لیگ ن کے ہی حصے میں آئے گی۔
;
جوہرآباد کے متوقع چیرمین ملک اشرف اعوان کا اہم اعلان جوہرآباد کے متوقع چیرمین ملک اشرف اعوان کا اہم اعلان Reviewed by Khushab News on 9:36:00 PM Rating: 5

1 تبصرہ:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.