ہڈالی میں پی ٹی آئی کی چیئرمین شپ اور ریاستی ہتھکنڈے



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)میونسپل کمیٹی ہڈالی میں پاکستان تحریک انصاف باآسانی چیئرمین شپ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی‘ پی ٹی آئی کے راہنما اور چیئرمین شپ کے اُمیدوار ملک حامد محمود وڈھل نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی نے میونسپل کمیٹی ہڈالی کی 26میں سے 13نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ دو آزاد حیثیت سے منتخب ہونیوالے جنرل کونسلر بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کر چکے ہیں اس طرح پی ٹی آئی کے کونسلروں کی تعداد 15ہو چکی ہے۔ جبکہ مسلم لیگ ن نے 26میں سے صرف 7نشستیں حاصل کیں اور اگر باقی چاروں آزاد اراکین بھی مسلم لیگ ن کیساتھ مل جائیں تو ان کی تعداد 11بنتی ہے اس طرح مسلم لیگ ن میونسپل کمیٹی ہڈالی کی چیئرمین شپ کسی بھی صورت میں حاصل نہیں کر سکتی۔ اُنوں نے بتایا کہ اگر میونسپل کمیٹی ہڈالی کے چیئرمین کے انتخابات کے دوران کوئی ریاستی ہتھکنڈہ استعمال کیا گیا تو بھرپور مزاہمت کی جائے گی۔ اُدھر سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق میونسپل کمیٹی ہڈالی کی چیئرمین شپ کیلئے پی ٹی آئی کی یقینی کامیابی کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔ مسلم لیگ ن کی صوبائی قیادت نے بھی میونسپل کمیٹی میں واضح شکست ہونے پر ضلعی قیادت سے وضاحت طلب کی ہے اور الیکشن ہارنے کی وجوہات کا تفصیلی جواب طلب کیا گیا ہے۔
;
ہڈالی میں پی ٹی آئی کی چیئرمین شپ اور ریاستی ہتھکنڈے ہڈالی میں پی ٹی آئی کی چیئرمین شپ اور ریاستی ہتھکنڈے Reviewed by Khushab News on 1:31:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.