وادی سون کی خبریں 13دسمبر



ن لیگی اراکین اسمبلی کا کردار لائق تحسین ہے، احمد جاوید

نوشہرہ وادی سون (نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ ن تحصیل خوشاب کے سینئیر نا ئب صدر ملک احمد جاویدنے کہا ہے کہ ضلع خوشاب کی تعمیر و ترقی اور اس پسما ندہ ضلع کے مکینو ں کی محرومیوں کے ازالے کیلئے مسلم لیگ ن کے منتخب اراکین اسمبلی کا کردار لا ئق تحسین ہے جس کی بدولت بلدیا تی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی واضع اکثریت ہے انہو ں نے کہا کہ رکن صوبائی اسمبلی ملک جا وید اقبال اعوان نے حلقہ پی پی 39میں یا د گار ترقیا تی کام کرائے اور ان کی تجویز کر دہ ترقیا تی سکیمو ں سے حلقہ کے مکین بلا امتیا ز مستفید ہو رہے ہیں ملک جا وید اقبال اعوان نے وادی سون کو سیا حتی مر کز بنا نے اور ڈیر ہ علی والا تا خا لق آباد اور کٹھہ تا تلو کر کا رپٹ روڈ کی تعمیر علا قہ کے مکینو ں کیلئے ان کے منتخب نما ئند ہ کا خوبصورت تحفہ ہے انہو ں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی بڑھتی ہو ئی مقبولیت نے مخا لفین کی نیندیں اڑا رکھی ہے اس لیے وہ اپنی تمام تر توانا ئیا ں حکو مت اور ہمارے گر و پ کو کمزور بنا نے کیلئے بر وئے کا ر لا رہے ہیں ضلع خوشاب کی چئیر مین شپ کیلئے مسلم لیگ ن کی قیا دت فیصلہ کر ے گی جس کی تما م اراکین اسمبلی تا ئید کر ے گی ۔



میلاد مصطفی کی تیاریاں شروع ہوگئی

نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)قاری فقیر محمد امین خطیب جامع مسجد لاری اڈہ نے کہا ہے کہ عید میلادالنبیؐ پہلے سے زیادہ جوش وجذبے کے ساتھ منائی جائیگی تمام قصبات میں میلاد پاک کی روحانی محفلیں منعقد کی جائیں گی عید میلاد کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ حضور نبی کریمؐکی ولادت کی خوشی سے بڑھ کر کوئی خوشی نہیں ۔
;
وادی سون کی خبریں 13دسمبر وادی سون کی خبریں 13دسمبر Reviewed by Khushab News on 8:44:00 PM Rating: 5

1 تبصرہ:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.