ضلعی انتظامیہ کی ایسی حرکت جان کر آپ کا خون بھی کھول اٹھے گا



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وزیراعلیٰ پنجاب کے امدادی پیکج کے تحت ضلع خوشاب کے متاثرین سیلاب کو بھجوایا جانیوالا امدادی سامان تقسیم نہ ہو سکا اور سٹوروں میں پڑا پڑا
خراب ہو گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے ایک ٹرک پر مشتمل لاکھوں روپے مالیت کا سامان خراب ہونے کی بنا پر دریا برد کر دیا جبکہ ایک ٹرک کا سامان دریا کے کنارے نامیوالی کے قریب بکھرا پڑا ہے۔ خراب ہونیوالے سامان میں گھی‘ خشک دودھ‘ آٹا ‘ چاول ‘ دالیں ‘ زائد المیعاد ادویات اور دیگر اشیائے خورد و نوش شامل ہیں۔ جوہرآباد کے سماجی اور عوامی حلقوں نے اس صورتحال پر شدید ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے مجرمانہ غفلت کا ثبوت دیا اور وزیراعلیٰ پنجاب کے امدادی پیکج کے تحت آنیوالا سامان متاثرین میں تقسیم کرنے کی بجائے سٹور میں بند کر دیا جو پڑا پڑا خراب ہو گیا۔ اُنھوں نے اس واقعہ کی تحقیقات کرانے اور غفلت کے مرتکب افسران کیخلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس ضمن میں جب ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا تو اُنھوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے پیکج کے تحت ضلع خوشاب کے متاثرین سیلاب کی تعداد سے کہیں زائد امدادی سامان بھجوایا گیا تھا ‘ ضلع خوشاب کے ہر علاقہ کے متاثرین میں ان کی ضروریات کے مطابق سامان تقسیم کیا گیا اس کے باوجود سامان بچ گیا جسے محفوظ کر لیا گیا جو موسمی تبدیلی کے سبب خراب ہوا اور اُسے مجبورا تلف کرنا پڑا۔

;
ضلعی انتظامیہ کی ایسی حرکت جان کر آپ کا خون بھی کھول اٹھے گا ضلعی انتظامیہ کی ایسی حرکت جان کر آپ کا خون بھی کھول اٹھے گا Reviewed by Khushab News on 8:19:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.