آج کا اخبار





خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جوہرآباد مظفر گڑھ روڈ پر موٹر سائیکل اور ہائی ایس کے تصادم کے نتیجہ میں چک نمبر49ایم بی کا رہائشی موٹر سائیکل سوار حشمت علی جاں بحق اور فتح خان شدید زخمی ہو گیا۔ فتح خان کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں اُس کی حالت خطرے سے باہر ہے حشمت علی خان چک نمبر48ایم بی کے رہائشی فتح خان کے 
ہمراہ جا رہا تھا کہ اُسے تیز رفتار ہائی ایس نے ٹکر ماری جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ 


خوشاب نیوز ڈاٹ کام) چک نمبر45ایم بی میں تین افراد علی شان، غلام مصطفےٰ اور غلام مرتضےٰ نے ایک زمیندار فضل حسین کے رقبہ سے 45ہزار روپے کی لکڑی چوری کر لی ، سٹی پولیس جوہر آباد نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ379ت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ، ایف آئی آر کے مطابق فضل حسین نے اپنے رقبہ میں 50من لکڑی رکھی ہوئی تھی جسے ملزمان اٹھا کر لے گئے ۔ 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) پولیس نے ناجائز اسلحہ کے خلاف چلائی جانیوالی مہم کے دوران دو افراد محمد مختار اور اظہر اقبال کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بالترتیب بندوق بارہ بور اور پسٹل تیس بور برآماد کیا ہے ، ملزمان کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)موضع جسوال میں احمد نواز، محمد ممتاز اور گلباز وغیرہ چھ افراد نے آتشیں اسلحہ اور کلہاڑی سے حملہ کر کے تین افراد محمد جاوید، اس کے بھائی محمد حیات اور ایک ساتھی محمد احسان کو زخمی کر دیا ، تینوں زخمیوں کو ہسپتال داخل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی ھالت خطرے سے باہر ہے ،کٹھہ سکھرال پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ، ایف آئی آر کے مطابق فریقین کے مابین مقدمہ بازی کا تنازعہ تھا ۔ 


خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ڈی پی او خوشاب کی ہدایت پر پولیس نے تھانہ کٹھہ سگھرا ل کی حدود میں کئے جانیوالے سرچ آپریشن کے دوران دو مشکوک افرادمحبوب عالم اور محمد منیر کو حراست میں لے لیا ، ملزم محمد منیر کے قبضے سے ریوالور32بورجبکہ ملزم منیر کے قبضہ سے ایک بندوق بارہ بور ڈبل بیرل اور ایک بندوق پمپ ایکشن برآمد ہوئی ہے ۔ دونوں ملزامان کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں آرمز ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کئے گئے ہیں ۔ 


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)محکمہ صحت کے زیر نگرانی چلنے والے ہسپتالوں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے ایک اہم اجلاس ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر قاضی خضر حیات کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر قاضی آصف محمود سمیت محکمہ صحت کے تمام افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں چیف منسٹر ہیلتھ روڈ پروگرام کے تحت تمام ہسپتالوں کے سربراہان کو مریضوں کو سو فیصد ادویات اور دیگر طبی سہولیات مہیا کرنے کیلئے لائحہ عمل طے کیا گیا اور ہدایت کی گئی کہ تمام ہسپتالوں میں تعینات میڈیکل‘ پیرا میڈیکل اور نرسنگ سٹاف کی بروقت ڈیوٹی پر سو فیصد حاضری یقینی بنائی جائے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر قاضی خضر محمود نے کہا کہ عوام کو صحت کی سہولیات مہیا کرنا محکمہ صحت کی ذمہ داری ہے اور اس ضمن میں کسی بھی سطح پر کوئی غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔


خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ایڈیشنل سیشج جج جوہرآباد یار محمد گوندل نے تھانہ نور پور کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم عنصر علی بگھور کو سزائے موت ، اور زبیر عمر کو عمر قید سنا دی ، مقدمہ میں ملوث تیسرے ملزم پرویز کو شک فائدہ دے کر بری کر دیا گیا ، استغاثہ کے مطابق ملزمان نے 2014میں جائیداد کے تنازعہ پر ایک شخص امجد بگھور کو قتل اور نعیم کو زخمی کیا تھا ، نور پور تھل پولیسٍ نے ملزمان کے خلاف قتل اور اقدام قتل کی دفعات 302اور324ت پ مقدمہ درج کر کے بعد از تفتیش چالان فاضل عدالت میں پیش کیا تھا ۔
;
آج کا اخبار آج کا اخبار Reviewed by Khushab News on 8:44:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.