پہلی سالانہ آقا دی محفل غلاماں دے ویہڑے





خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پہلی سالانہ آقا دی محفل غلاماں دے ویہڑے بسلسلہ جشن عید میلاد النبی 17 دسمبر بروز جمعرات قصبہ مسوال میں انسپکٹر (ر) چوھدری محمد اکرم کی رہائش گاہ پر منعقد ہو گی۔
پہلی سالانہ آقا دی محفل غلاماں دے ویہڑے بسلسلہ جشن عید میلاد النبی زیر انتظام انجمن گلستان تاجدار مدینہ مسوال 17 دسمبر بروز جمعرات قصبہ مسوال میں انسپکٹر (ر) چوھدری محمد اکرم کی رہائش گاہ پر انشااللہ دن 10 بجے تا نماز عصر منعقد ہو گی۔محفل میلاد کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھنگالی شریف پیر سید سلطان علی شاہ کریں گے جبکہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ پیر کھارا شریف پیر سید شعیب بادشاہ محفل کے مہمان خصوصی ہونگے۔محفل میں صاحبزادہ کامران تبسم نوری نقابت،عظیم نعت خوان قاری محمد ندیم اعوان آف راولپنڈی،سید صداقت عباس شاہ آف پنڈ دادنخان،صاحبزادہ عتیق الرحمان اور شفاعت محفوظ اعوان نعت خوانی فرمائیں گے۔آخر میں حضرت علامہ مولانا پیر سید امتیاز حسین شاہ خطیب اعظم بری امام شریف کا خصوصی خطاب ہو گا۔محفل کے اختتام پر لنگر غوثیہ کا وسیع انتظام ہو گا۔تمام مسلمان بھائیوں اور بزرگوں کو انتظامیہ کی جانب سے شرکت کی خصوصی دعوت دی جاتی ہے۔
;
پہلی سالانہ آقا دی محفل غلاماں دے ویہڑے پہلی سالانہ آقا دی محفل غلاماں دے ویہڑے Reviewed by Khushab News on 6:51:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.