ناڑی والے بازی لے گئے


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سانحہ پشاور کے دوران جام شہادت نوش کرنیوالے ضلع خوشاب کے طالبعلم محمد تنویر کے ایصالِ ثواب کیلئے گورنمنٹ تنویر حسین (شہید) ہائر سیکنڈری سکول ناڑی کے تدریسی سٹاف اور طلباء نے شہید کی قبر پر فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر سکول کے اساتذہ نے شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہید کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر شہید کے والد صوبیدار عطا محمد نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ تنویر حسین آٹھویں جماعت کا طالبعلم تھا اس کی شہادت میرے لئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔ شہید کے دو بھائی اور ایک بہن ہے اور میں انشاء اﷲ ان کی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھوں گا اُنھوں نے کہا کہ دہشت گرد ہمارے پھولوں کو مسل کر ہمارے مقصد اور عزائم کو کمزور نہیں کر سکتے۔ یہ شہیدوں کے خون کا اعجاز ہے کہ آج پوری قوم دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے افواجِ پاکستان کی پشت پر کھڑی ہے۔ اُنھوں نے ناڑی کے ہائر سیکنڈری سکول کو اپنے شہید بیٹے کے نام سے منسوب کرنے پر محکمہ تعلیم کا شکریہ ادا کیا۔

;
ناڑی والے بازی لے گئے ناڑی والے بازی لے گئے Reviewed by Khushab News on 7:10:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.