اب وقت آگیا ہے کہ۔۔۔۔



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سابق وفاقی وزیر محترمہ سمیر املک اور قومی اسمبلی کے رُکن ملک محمد عزیر خان نے پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما حمزہ شہباز شریف ایم این اے سے ملاقات کی ملاقات کے دوران ضلع خوشاب کی تعمیر و ترقی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ محترمہ سمیر املک اور عزیر خان نے مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما کو بتایا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 69کے مکینوں نے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے اُمیدواروں کو واضح اکثریت سے کامیابی سے ہمکنار کیا اب ضرورت اس امر کی ہے کہ اُن کیساتھ کئے جانیوالے انتخابی وعدے پورے کئے جائیں اور علاقہ میں ڈویلپمنٹ کے عمل میں تیزی لائی جائے۔ ملاقات کے دوران ضلع خوشاب کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی اور مسلم لیگ ن کو ملنے والی شاندار کامیابی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
;
اب وقت آگیا ہے کہ۔۔۔۔ اب وقت آگیا ہے کہ۔۔۔۔ Reviewed by Khushab News on 8:12:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.