ملک اشرف اعوان نمبر لے گئے



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مسلم لیگ ن کے ضلعی سیکرٹریٹ جوہرآباد میں بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیوں کی سربراہی کیلئے اُمیدواروں سے درخواستیں وصول کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ منگل کے روز میونسپل کمیٹی جوہرآباد کے نو منتخب کونسلر حاجی محمد اشرف اعوان نے میونسپل کمیٹی کی چیئرمین شپ کے ٹکٹ کے حصول کیلئے مسلم لیگ ن کے ضلعی دفتر میں درخواست جمع کرائی۔ قبل ازیں ضلع کونسل کی چیئرمین شپ کیلئے یونین کونسل دئیوال سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر بلا مقابلہ منتخب قرار دیئے جانیوالے ممبر ضلع کونسل ملک امیر حیدر سنگھا کی جانب سے بھی ضلع کونسل کی چیئرمین شپ کیلئے درخواست جمع کرائی جا چکی ہے۔
;
ملک اشرف اعوان نمبر لے گئے ملک اشرف اعوان نمبر لے گئے Reviewed by Khushab News on 9:48:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.