بلدیاتی الیکشن دھاندلی زدہ ہیں ،تصوراعوان







خوشاب نیوز ڈاٹ کام) مسلم لیگ ن کے سپورٹر تصور اعوان نے کہا ہے کہ یہ جان کر شدید مایوسی ہوئی کہ حالیہ 
بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے لیے کرپشن اور دھاندلی کو ایک بڑے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر چو دہ دسمبر کو انہوں نے لکھا ہے کہ یہاں تک کہ نتائج میں ہیرا پھیری کے لیے بعض وارڈز اور یونین کونسلوں میں پورے کے پورے پولنگ اسٹیشن کو خریدا گیا تھااور پھر اسکے بعد ریٹرننگ آفیسرز


 اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے بھی ہارے ہوئے کو جیتا ہوا بنانے میں اپنا اپنا کردار ادا کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ بھاری رقوم استعمال کی گئیں۔لہذا الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا استعمال ضروری ہے ورنہ اس سٹیٹس کو کے نظام کا خاتمہ ممکن نہیں۔پی ٹی آئی پنجاب کے ایگزیکٹو کونسل کے رکن اور یونین کونسل ہموکہ سے نو منتخب چیئرمین ملک احسان ٹوانہ نے تصور اعوان کی تحریر کو شیئر کیااوراس کو سراہتے ہوئے تبصرہ کیا یہ قابل غور ہے کہ کس طرح ایک پکے مسلم لیگ ن کے حمائتی نے بھی بے دھڑک اور دو ٹوک انداز میں ایماندری سے موجودہ ناقص انتخابی طریقہ کار کی خامیوں کو تسلیم کیا ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ تصور اعوان کی فیملی کو سیاسی طور پر صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھاء کے  کافی قریب سمجھا جاتا ہے۔


;
بلدیاتی الیکشن دھاندلی زدہ ہیں ،تصوراعوان  بلدیاتی الیکشن دھاندلی زدہ ہیں ،تصوراعوان Reviewed by Khushab News on 5:00:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.