تینوں بچ گئے؟؟





خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مسلم لیگ ن کے سربراہ اور وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی جانب سے ضلع کونسلوں ، میونسپل کمیٹیوں چیئر مینوں اور میونسپل کارپوریشن کے میئرز کے بارے اس واضح اعلان کے بعد کسی بھی رکن اسمبلی کے رشتہ دار کو ان عہدوں پر مسلم لیگ ن کا ٹکٹ نہیں دیا جائے گا ضلع کونسل خوشاب کے امیدوار عمران بشیر، ہارون بندیال اور میونسپل کمیٹی خوشاب چیئرمین کے امیدوار ملک ایوب بھاکو شدید دھچکا پہنچا ۔ لیکن ملک عمران بشیر اعوان نے اعلان کیا کہ کہ وہ ابھی بھی ضلع کونسل خوشاب کے امیدوار ہیں اور رشتہ داری کی پالیسی کا ان پر اطلاق نہیں ہوتا کیونکہ انکے بھائی ملک شاکر بشیر اعوان این اے ستر سے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ہیں جبکہ انہوں نے یونین کونسل پدھراڑ سے کامیابی حاصل کی ہے جو کہ این اے انہتر میں موجود ہے اور رہی بات پی پی انتالیس سے انکے چچا ملک جاوید اعوان کی تو پالیسی کے مطابق اراکین اسمبلی کے بیٹا، بھائی یا داماد اسکی زد میں آتا ہے بھتجا یا بھانجا نہیں اس لیے وہ چیئرمین ضلع کونسل کے لیے اہل ہیں۔ اگر عمران بشیر کی اس دلیل کو درست مان لیا جائے تو پھر چیئر مین ضلع کونسل کے دوسرے امیدوار ہارون بندیال تو بالکل کلیئر ہیں کیونکہ رکن پنجاب اسمبلی انکے قریبی محض رشتہ دار ہیں کوئی براہ راست خونی رشتہ دار نہیں ہیں ۔ تیسرے رہ گئے میونسپل کمیٹی خوشاب چیئرمین کے امیدوار حاجی ملک محمد ایوب بھا تو اسطرح وہ بھی صوبائی وزیر کے چچا ہیں اور بھائی، بیٹا یا داماد کے قاعدہ سے مبراء ہیں۔ مسلم لیگ ن کے ایک اعلی عہدیدار نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ میاں نواز شریف کے اعلان سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے بظاہر عمران بشیر ہی ہیں مگر حالات کے تحت پالیسی میں نرمی اور گنجائش پیدا ہو جانا کوئی ایسی غیر معمولی بات نہیں ہے۔ گو یا میاں نواز شریف کے اعلان سے متاثرہونے والے تینوں اپنے اپنے تئیں بچ گئے ہیں لیکن اس ضمن میں حتمی فیصلہ مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت ہی کرےگی۔
;
تینوں بچ گئے؟؟ تینوں بچ گئے؟؟ Reviewed by Khushab News on 5:22:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.