وادی سون کی خبریں (22 دسمبر





کھل بنولہ کی قیمتوں میں کمی کی جائے، اختر اسلام
نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)صدرکسان بورڈ ملک اختر اسلام نے کھل بنولہ کی قیمتوں میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غریب کسان پہلے ہی کھاد ،ادویات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان حال ہے اورجن کا گذارہ مال مویشیوں پر تھا ان پر کھل کی اضافی قیمت نے کمر توڑ دی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کسانوں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے زرعی اجناس ،کھاد،ادویات اور کھل بنولہ کی قیمتوں پر نظر ثانی کرکے کمی کرائے۔



موسم سرما کی پہلی بارش ،موسم سرد ہوگیا

نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)موسم سرما دسمبر کی پہلی بوندا باندی ہلکی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے لوگوں نے گرم ملبوسات گرم چادریں اوڑھ لی ہیں اور لنڈا بازار کی دوکانوں رش بڑھ گیا ہے ۔


ضلعی چیئر مین حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کرینگے، جاوید اعوان

نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)ایم پی اے ملک جاوید اعوان نے کہا ہے کہ ضلعی حکومتوں کے قیام سے ضلعی چیئرمین حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کریں گے ضلعی بجٹ میں بڑے بڑے منصوبے شامل کئے جائیں گے جن پر جلد کام شروع کیا جائے گا ضلع کی عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کیا کیونکہ واحد جماعت ہے جو حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کیلئے کو شاں ہے مسلم لیگ ن کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں انہوں نے کہا کہ ضلع خوشاب کا چیئرمین متفقہ طور اور مشاورت منتخب کیا جائے گا۔


نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)مزدور کسان کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ملک نذیر اعوان نے واپڈا کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں اضافے کی منظوری دینے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور نیپرا کے اس فیصلے کی مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں کیا جانیوالا یہ اضافہ واپس لیا جائے انہوں نے کہا کہ واپڈا کی ناقص کارکردگی اوور بلنگ اور لوڈ شیڈنگ سے شہری پہلے پریشانی سے دو چار ہیں۔ 
;
وادی سون کی خبریں (22 دسمبر وادی سون کی خبریں (22 دسمبر Reviewed by Khushab News on 6:39:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.