ضلع خوشاب بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی منصوبہ بے نقاب



چوہدری سرور کا خوشاب آمد پر پر والہانہ استقبال کیاجارہا ہے
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے موجودہ حکمران دھاندلی کی پیداور ہیں اوربلدیاتی الیکشن میں بھی
 ملک عمر اسلم اعوان چوہدری سرور کا استقبال کررہے ہیں
منظم دھاندلی کی جارہی ہے۔ کہ ڈی سی او اور ڈی پی او حکمران جماعت کے لئے ووٹ مانگتے پھررہے ہیں ۔ الیکشن سے محض دو تین روز پہلے سینکڑوں ووٹ ادھر سے ادھر تبدیل کیے جارہے ہیں گزشتہ روز ضلع خوشاب کی مختلف یونین کونسلوں تلوکر، کٹھہ سگھرال پنجہ ، بجار میں پی ٹی آئی کے بلدیاتی امیدواروں کی کارنر میٹنگز سے خطاب کررہے تھے ۔ قبل ازیں جب چوہدری سرور خوشاب پہنچے تو انکا شاندار استقبال کیا گیا سابق رکن قومی اسمبلی ملک عمر اسلم اعوان اور ضلعی آرگنائزر ملک حسن اسلم اعوان بھی انکے ہمراہ تھے ۔ چوہدری سرور نے کہا کہ لوگوں کے لیے پینے کا صاف پانی میسر نہیں، ہسپتالوں میں ایک ایک بیڈ پر تین تین مریض پڑے ہیں ، ڈاکٹروں کی آسامیاں خالی پڑی ہیں اور تعلیم کے دعویدار وں کو شائد یہ نہیں معلوم کہ پنجاب میں لاکھو ں بچے سکول نہیں جاتے۔ چوہدری سرور نے کہا کہ محل میں رہنے والے حکمران ایک دن کسی جھونپڑی میں گزاریں، بیرون ملک کی بجائے کسی سرکاری ہسپتال سے علاج کرائیں تو انہوں پتہ چلے
سابق گورنر چوہدری سرور تلوکر میں انتخابی اجتماع سے خطاب کررہے ہیں
کہ عوام کس عذاب کو بھگت رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ غریب اور پس ماندہ لوگوں کے حقوق کے لیے گلی گلی کوچہ پھرنا گورنر ہاؤس میں بیٹھنے سے بہتر ہے۔ سابق گورنر نے مزید کہا کہ ن لیگ کے امیدواروں کے لیے ڈی سی او خوشاب خود ووٹ مانگتا پھررہا ہے لوگوں کو اور مخالف امیدواروں کوا نتظامیہ وپولیس کے ذریعے ہراساں کیا جارہا ہے انہوں نے انکشاف کیا کہ مٹھہ ٹوانہ جنوبی کے گاؤں یونین کونسل پنجہ میں ن لیگ نے اس حلقہ کے اٹھارہ سو ووٹوں کے لئے تیس کلو میٹر دور پولنگ اسٹیشن بنا کر لوگوں کو ووٹ کاسٹ کرنے سے روک دیا ہے اور یہ بلدیاتی انتخابات میں پری پول دھاندلی کا آغاز ہے اتنی بڑی تعداد کی حق رائے دہی کے استعمال میں رکاوٹیں ڈال کر پی ٹی آئی کا ووٹ خراب کیا جارہا ہے کیوں کہ ان کو بلو فارم کے پولنگ اسٹیشن سے واضح ہار نظر آ رہی ہیلیکن بلدیاتی انتخابات میں کسی نے بھی عوام کے ووٹوں 
پر ڈاکہ مار نے کی کوشش کی تو تحر یک انصاف کے ٹائیگرز ان ہتھکنڈوں کو سختی سے ناکام بنادینگے۔

;
ضلع خوشاب بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی منصوبہ بے نقاب  ضلع خوشاب بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی منصوبہ بے نقاب Reviewed by Khushab News on 7:41:00 PM Rating: 5

2 تبصرے:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.