شہید اہلکار کی اعزاز کیساتھ تدفین




نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے تھانہ نوشہرہ کے سیکیورٹی انچارج کانسٹیبل محمد بشیر کو فائرنگ کرکے شہید کردیا تفصیل کے مطابق کانسٹیبل محمد بشیر تھانہ نوشہرہ ڈیوٹی پر تعینات تھا صبح ناشتے کیلئے تھانہ کے قریب ہوٹل پر جارہا تھا کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا اور ملزمان فرار ہوگئے پولیس نے ضروری کاروائی کے بعدنعش ورثا کے حوالے کردیاور مقدمہ دو نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا اطلاع ملتے ہی ضلعی پولیس بھاری نفری کے ہمراہ پہنچ گئی داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے بعد ازاں متوفی کی میت جب آبائی گاؤں پدھراڑ تدفین کیلئے لائی گئی تو ہر آنکھ اشکبار تھی نما جنازہ میں ضلعی پولیس افسران ،سیاسی و سماجی شخصیات نے بھاری تعداد میں شرکت کی پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی اور پورے اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔
;
شہید اہلکار کی اعزاز کیساتھ تدفین شہید اہلکار کی اعزاز کیساتھ تدفین Reviewed by Khushab News on 10:49:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.