مسلم لیگ ن کی عوامی مقبولیت کو کسی بھی سطح پر چیلنج نہیں کیا جا سکتا



نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)موضع دھمن پدھراڑ میں یوسی پدھراڑ مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک عمران بشیر کی انتخابی مہم میں سینٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان ایم پی اے ملک جاوید اعوان سابق ضلع چیئرمین ملک امیر مختار سنگھا نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی عوامی مقبولیت کو کسی بھی سطح پر چیلنج نہیں کیا جا سکتا بلدیاتی انتخابات میں پہلے اور دوسرے مرحلے کے ساتھ تیسرے مرحلے میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کامیابی حاصل کریں گے مسلم لیگ ن کی قیادت جس طرح ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کررہی ہے وہ قوم کے سامنے ہے اس موقع پر امیدوار برائے چیئرمین ملک عمران بشیر اعوان نے کہا کہ ہمارا ماضی گواہ ہے کہ میرے دادا الحاج ملک کرم بخش میرے والد ملک بشیر خان چاچا ایم پی اے ملک جاوید اقبال اور میرے بھائی ملک شاکر بشیر اعوان سمیت ہمارے خاندان میں ضلع خوشاب کی تعمیر وترقی کیلئے جو اقدامات کئے ہیں کوئی کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں اللہ تعالی نے کامیابی دی تو اپنی آبائی یونین کونسل میں سڑکوں کی تعمیر سیوریج پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت دیگر مسائل حل کراؤں گا ملک نوید اسلم اعوان حاجی ملک اسلم اعوان سابق کونسلر ملک اکبر خان ملک محمد ریاض ملک کاشف اعوان حاجی ملک ممتاز اور دیگر نے پورے شہر دھمن نے دعائے خیر دے کر حمایت کا اعلان کیا ۔
;
مسلم لیگ ن کی عوامی مقبولیت کو کسی بھی سطح پر چیلنج نہیں کیا جا سکتا  مسلم لیگ ن کی عوامی مقبولیت کو کسی بھی سطح پر چیلنج نہیں کیا جا سکتا Reviewed by Khushab News on 11:20:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.