مسلم لیگ ن کی کامیابی یقینی ہے



۔
نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)ایم پی اے ملک جاوید اعوان اورامیدوار جنرل کونسلر میونسپل کمیٹی ملک حاکم خان نے موضع ڈھاکہ کی الیکشن مہم کے دوران کہا کہ مسلم لیگ ن کے جلسوں ،کارنر میٹنگوں میں عوام کاجوش وخروش اس بات کی عکاسی کررہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلے میں بھی مسلم لیگ ن ہی جیتے گی انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی سے مسلم لیگ ن کی کامیابی یقینی ہے پہلے مرحلے اور دوسرے مرحلے کی طرح میاں برادران کی قیادت میں ن لیگ تیسرے بلدیاتی الیکشن میں کلین سویپ کرئے گی ہم عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں دھڑے بندیوں کی خبریں افوائیں ہیں پی ٹی آئی کو انتخابات میں عبرتناک شکست دیں گے کامیاب ہوکر عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرؤں گا ہم نے ہمیشہ شرافت اور دیانتداری کی سیاست کی ہے میرے خلاف جو سازشیں ہیں ان سے گھبرانے والا نہیں پانچ دسمبر کو کامیابی ہمارا مقدر بنے گی میں کسی پر تنقید نہیں کرونگا عوام میری خدمات سے آگاہ ہیں ۔
;
مسلم لیگ ن کی کامیابی یقینی ہے مسلم لیگ ن کی کامیابی یقینی ہے Reviewed by Khushab News on 11:39:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.