جوہرآباد، جشن میلاد کے موقع پر دو سو پونڈ وزنی کیک کاٹا گیا




خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلعی ہیڈ کوارٹر جوہرآباد میں جشن عید میلاد النبی کا آغاز جامع مسجد غوث الاعظم غلہ منڈی میں 200پاؤنڈ وزنی کیک کاٹ کر کیا گیا۔ کیک
 کاٹنے کی تقریب میں قومی اسمبلی کے رُکن ملک شاکر بشیر اعوان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں مرکزی میلاد کمیٹی کے صدر ڈاکٹر محمد ممتاز وڑائچ‘ جنرل سیکرٹری مزا عبدالرزاق طاہر ‘ قومی اسمبلی کے رُکن ملک شاکر بشیر اعوان‘ ممتاز عالم دین مولانا محمد فقیر الحسنی اور قاری محمد امین الحسنی نے کیک کاٹا۔ اس موقع پر سینکڑوں عاشقانِ رسول موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے رُکن ملک شاکر بشیر اعوان نے کہا کہ 12ربیع الاول تاریخ عالم کا وہ دن ہے جب اس دُنیا کی سوچ اور خیالات تبدیل ہو گئے۔ نبی کریم ﷺ انسانوں کو بہترین طرزِ زندگی کا درس دینے کیلئے اس دنیا میں تشریف لائے اُنھوں نے کہا کہ وہ شخص مسلمان ہی نہیں ہو سکتا جو نبی کریم ﷺ کو اپنے مال و دولت عزیز و اقربا سے زیادہ پیارا نہ سمجھے۔
;
جوہرآباد، جشن میلاد کے موقع پر دو سو پونڈ وزنی کیک کاٹا گیا جوہرآباد، جشن میلاد کے موقع پر دو سو پونڈ وزنی کیک کاٹا گیا Reviewed by Khushab News on 7:49:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.