وادی سون کی خبریں( 30دسمبر



مسلم لیگ ن وادی سون میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیگی، جاوید بکھوال
نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے رہنما ملک جاوید بکھوال نے کہا ہے کہ وادی سون کی عوام مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف پر اعتماد کرتے ہیں بلدیاتی الیکشن میں عوام نے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو حق سچ ووٹ کے ذریعے کامیاب کراکے میاں نواز شریف کو تحفہ دیا اور ن لیگ نے ہمیشہ عوامی فلاحی منصوبوں کو اہمیت دی اب جس طرح یہاں کی عوام نے اعتماد کیا ہے مسلم لیگ ن کی حکومت وادی سون میںترقیاتی کاموں کا جال بچھا دے گی جن میں سڑکوں کی خستہ حالی ،ٹورازم ،صحت،اورتعلیم جیسے اہم منصوبوں پر فنڈز مہیا کئے جائیں گے۔

عوام کے مسائل حل کرنے میں کوئی پارٹی سنجیدہ نہیں، نذیر اعوان
نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)نیشنل پارٹی کے صدر ملک نذیر اعوان نے کہا ہے کہ عوام کے اصل مسائل کی طرف تاحال کسی پارٹی نے کوئی توجہ نہیں دی اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ وطن عزیز کی آزادی کے بعد ملک پر سامراج ان کے ایجنٹ سرمایہ داروں ،جاگیرداروں کی حکومت مسلسل چلی آرہی ہے ملک میں قدرتی وسائل کی کوئی کمی نہیں مگر بد قسمتی سے قوم غریب طبقے میں طبقاتی شعور نہ ہونے کی وجہ سے سرمایہ دار جاگیر طبقے نے عوام کو جھوٹے نعروں اور وعدوں سے تقسیم کیا ہے یہ لوگ غریب اور محنت کش عوام کے دشمن ہیں مظلوم عوام مہنگائی بے روزگاری پر پریشان حال ہےںعوام کے اصل مسائل مہنگائی،بے روزگاری مہنگی تعلیم اور مہنگا علاج ہے حکومت کو عوام کے اصل مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔

;
وادی سون کی خبریں( 30دسمبر وادی سون کی خبریں( 30دسمبر Reviewed by Khushab News on 8:47:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.