جناب یہ ہوتی ہے گڈ گورننس





خوشاب نیوز ڈاٹ کام) تیسرے مرحلے کے بلدیاتی الیکشن کی پولنگ ضلع خوشاب میں پانچ دسمبر کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ان انتخابات کیلیے مختلف محکموں کے سرکاری آفیسرز کو بطور ریٹرننگ آفیسرز تعینات کیا گیا ہے۔ ان ریٹرننگ آفیسرز نے اساتذہ کیساتھ ساتھ دیگر محکموں کے سرکاری ملازمین کی پولنگ ڈیوٹیاں لگائی ہیں وہیں پر افسر شاہی نے محکمہ صحت کے پیرا میڈیکل سٹاف کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرز کی بھی بطور پریزائڈنگ آفیسرز کے طور پر مختلف پولنگ سٹیشنز پر ڈیوٹیاں لگا دی ہیں۔ حالانکہ انتخابات کے روز ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہوتی ہے اور کسی بھی ناگہنانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ڈاکٹر کیساتھ ساتھ پیرا میڈیکل سٹاف کا ہونا بھی ضروری ہوتا ہے۔ جب اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر آصف قاضی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہم نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز سے درخواست تو کی تھی کہ ڈاکٹرز کی پولنگ اسٹیشنز پر ڈیوٹیاں نہ لگائی جایءں لیکن اس پر کہاں تک عملدرآمد ہوا اسکا علم نہیں البتہ انہوں نے بعض نرسز لیڈی ہیلتھ ورکرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی پولنگ ڈیوٹی تصدیق کی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دنوں ہڈالی میں ایک امیدوار پر قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے اور اسکے بیٹے کی ہلاکت کے بعد حالات میں کافی حد تک کشیدگی پائی جاتی ہے لیکن ہڈالی کے سرکاری ہسپتال کے سینئر ڈاکٹر محمد سلیم کی بھی بطور پریزائیڈنگ آفیسر کے ڈیوٹی لگا دی گئی ہے۔
;
جناب یہ ہوتی ہے گڈ گورننس جناب یہ ہوتی ہے گڈ گورننس Reviewed by Khushab News on 8:17:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.