حکمرانوں نے قوم کو بھکاری بنا دیا، چوہدری سرور



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری سرور نے کہا ہے کہ کشکول توڑ کر قوم کو خود انحصاری کی راہ پر گامزن کرنے کے دعویدار حکمرانوں نے بیرونی ممالک سے مزید قرضے حاصل کر کے پوری قوم کو بھکاری بنا دیا۔ عوام کی فلاح و بہبود کے نام پر عالمی ماحولیاتی اداروں سے وصول کی جانیوالی
امدادی رقوم حکمرانوں کی شاہ خرچیوں اور اقرباء پروریوں کی نذر ہو رہی ہیں۔ ان حالات میں وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا ملک و قوم کی تقدیر
بدلنے کیلئے سیاسی تبدیلی ناگزیر ہے۔ اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے دورہ ضلع خوشاب کے دوران خوشاب، ہڈالی، روڈہ،پیلو وینس، نور پور تھل اور آدھی کوٹ میں منعقدہ عوامی اجتماعات سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی پنجاب کے ایگزیکٹو کونسل کے رکن اور این اے70میں پی ٹی آئی کے آرگنائزر ملک احسان اللہ ٹوانہ، سرادر شجاع خان بلوچ، گل اصغر بگھور سمیت پی ٹی آئی کے دیگر راہنما بھی موجود تھے۔ چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ عوامی مینڈیٹ چرا کر اقتدار پر قابض ہونیوالے کرپٹ حکمرانوں نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کوئی کردار ادا نہیں کیا۔ فروغ تعلیم کے بلند و بانگ دعوؤں کے باوجود ایک کروڑ سے زائد بچے حصول تعلیم سے محروم ہیں۔ پنجاب کے 60فیصد مواضعات کے مکینوں کو صحت کی سہولیات میسر نہیں۔ تعلیمی اداروں اور سرکاری ہسپتالوں میں ستر فیصد آسامیاں خالی ہیں۔ لیگی حکمرانون نے اپنے 25سالہ دور اقتدار میں عوام کا معیارِ زندگی بلند کرنے کیلئے کوئی قابل ذکر کردار ادا نہیں کیا اس لیے پانچ دسمبر کا دن حکمران لیگ کے یوم احتساب ثابت ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ ضلع خوشاب کے عوام باشعور ہیں پانچ دسمبر کو بلے پر مہر لگا کر وطن عزیز میں سیاسی تبدیلی کی بنیاد رکھیں گے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ۔ آدھی کوٹ میں معروف لوک گلوکار عطاء اﷲ خان عیسیٰ خیلوی کے انقلابی ترانوں نے عوام میں نئی روح پھونک دی اور پنڈال پی ٹی آئی کی حمایت میں لگائے جانیوالے نعروں سے گونجتا رہا۔

;
حکمرانوں نے قوم کو بھکاری بنا دیا، چوہدری سرور حکمرانوں نے  قوم کو بھکاری بنا دیا، چوہدری سرور Reviewed by Khushab News on 10:58:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.