وادی سون کی خبریں




وادی سون میں تبدیلی لائینگے، پی ٹی آئی

نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے امیدوار جنرل کونسلر ملک ریاض بھا ،ملک خالد مسحود،ملک سجاول خان نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ترقیاتی اداروں کی سستی کے باعث علاقہ کو مکمل نظر انداز کیا گیا صفائی کے ناقص نظام ،سیوریج سسٹم نہ ہونے ،اہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی ،ادویات کی قلت نے اہلیان علاقہ کو دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے بعد عوامی مسائل کے حل کریگی تحریک انصاف عام آدمی کو سیاست کے میدان میں ابھارنا چاہتی ہے حلقے میں پی ٹی آئی کے منشور کے مطابق تبدیلی لائیں گے۔



عوام ووٹ کی طاقت سے تبدیلی لائیں، زاہد اعوان
نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)تحریک الفلاح وادی سون کے چیئرمین ملک زاہد فاروق اعوان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں عوام اچھے اور انسانی ہمدردی کا جذبہ رکھنے والوں کو منتخب کریں کیونکہ ووٹ کی طاقت سے اپنے علاقے کی تقدیر بدلی جاسکتی ہے انہوں نے کہا کہ ووٹ ایک ایسی طاقت ہے جس سے عوام اپنے علاقہ اور ملک میں کسی بھی اچھی نمائندگی کرنے والی قیادت کو منتخب کرسکتے ہیں مگر افسوس کی بات ہے کہ عوام اپنے ووٹ کی طاقت کا صیح استعمال نہیں کرپاتے جس کی وجہ سے ایک بھی غلط نمائندے کو دیا جانیوالا ووٹ پورے علاقہ کو ستیا ناس کردیتا ہے اب ہماری ذمہ واری بنتی ہے کہ ہمارے ووٹ کا اصل حق دار کون ہے جو ترقیاتی کام کروانے کے ساتھ ساتھ ہمارے بنیادی مسائل حل کرا سکتا ہے ان چیزوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بلدیاتی انتخابات میں حقیقی نمائندگی کرنے والوں کو منتخب کریں تاکہ علاقہ کی خوشحالی و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوسکے۔
;
وادی سون کی خبریں وادی سون کی خبریں Reviewed by Khushab News on 8:30:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.