ضلع خوشاب جشن میلاد النبی کے گلی گلی قریہ قریہ جلوس،فضا درود و سلام سے گونج اٹھی






خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ملک کے دیگر علاقوں کی طرح ضلعی ہیڈ کوارٹر جوہرآباد میں بھی جشن عید میلاد النبیؐ عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و خروش کیساتھ منایا گیا‘ مرکزی جلوسِ میلاد نبی شوگر ملز گیٹ سے مرکزی میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام نکالا گیا جس کی قیادت میلاد کمیٹی کے صدر ڈاکٹر محمد ممتاز وڑائچ ‘ جنرل سیکرٹری مرزا عبدالرزاق طاہر‘ ممتاز علماءِ کرام صاحبزادہ محمد اسماعیل فقیر الحسنی‘ مولانا حافظ محمد احمد‘ مولانا صاحبزادہ حامد رضا‘ مولانا قاری محمد اسلم‘ مولانا قاری عبدالرشید قادری نے کی۔ جلوس شوگر ملز کالونی‘ بلاک نمبر12‘ بلاک نمبر6 ‘ شوگر ملز روڈ‘ سہگل چوک‘ سول لائنز‘ کالج چوک‘ اقبال چوک اور سرور شہید چوک سے گزرتا ہوا مین بازار جوہرآباد میں انجمن غلامانِ مصطفی کے دفتر پہنچ کر ختم ہوا۔ جلوس کے راستہ کو رنگ برنگی جھنڈیوں اور آرائشی محرابوں سے سجایا گیا۔ جلوس کے دوران جوہرآباد کی

فضائیں ’’سیدی مرشدی ‘ یا نبی یا نبی ‘‘ کی صداؤں سے گونجتی رہیں۔جلوس کے راستہ میں مختلف مقامات پر جماعت اہلسنت کے علماءِ کرام نے اپنے اپنے خطاب میں سیرت طیبہ پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ جوہرآباد کے علاوہ ضلع کے دیگر مقامات خوشاب ‘ قائدآباد ‘ نورپورتھل‘ کٹھہ سگھرال‘ کھوڑہ‘ گروٹ‘ کھبیکی‘ چک 47ایم بی‘ روڈہ اور جمالی سمیت ضلع بھر کے 50سے زائد مقامات پر عاشقانِ مصطفی نے جلوس میلاد النبیؐ نکالے اور200سے زائد مقامات پر روح پرور محافل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ مرکزی میلاد کمیٹی و انجمن غلامانِ مصطفی جوہرآباد کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر مین بازار میں ایک عظیم الشان میلاد کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی سی او خوشاب ضیاء الرحمن اور ڈی پی او فیصل گلزار سمیت ہزاروں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز عالم دین صاحبزادہ محمد اسماعیل فقیر الحسنی نے کہا کہ آج مسلمان سیرت محمد مصطفی ﷺ پر عمل پیرا نہ ہونے کے سبب زبوں حالی کا شکار ہیں۔ یہود و نصاریٰ اسلام اور عالم اسلام کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں جس کے نتیجہ میں اُمت مسلمہ کا شیرازہ بکھر رہا ہے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا حافظ محمد احمد نے کہا کہ علماء کرام اور مشائخ کی ذمہ داری ہے کہ انسان کو انسانیت کے حقیقی مفہوم سے روشناس کرائیں آج نسل نو دینی تعلیمات سے بیگانہ ہو رہی ہے اور اس پاک دھرتی پر سامراجی قوتوں کو مسلط کیا جا رہا ہے۔ اس صورتحال میں علماء کرام اور مشائخ عظام کی ذمہ داریاں بڑھ چکی ہیں۔ مولانا صاحبزادہ حامد رضا نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ﷺ سے محبت کے بغیر ہمارا ایمان مکمل نہیں ہوتا عاشقانِ مصطفی کی جانب سے نکالے جانیوالے میلاد النبی کے عظیم الشان جلوس عقیدت کے اظہار کا ذریعہ ہیں۔ کانفرنس سے بزم علماء اہلسنت جوہرآباد کے جنرل سیکرٹری مولانا قاری عبدالرشید قادری اور جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی راہنما مولانا ملک محبوب الرسول قادری نے بھی خطاب کیا۔ کانفرنس کے اختتام پر ملکی سالمیت و استحکام اور وطن عزیز میں پائیدار امن کے قیام کیلئے خصوصی دُعا کرائی گئی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب خوشاب سے نامہ نگار کے مطابق خوشاب شہر میں دربار سخی سید معروف سے جلوس کا آغاز کیا گیا جس کی قیادت مولانا امجد عزیز شاہ،مولانا دلدار حسین رضوی اور دیگر علماء کرام کر رہے تھے،جو اپنے مخصوص راستون سے ہوتا ہوا دربار بادشاہاں پر اختتام پذیر ہوا،بلدیہ خوشاب کے دفتر کے سامنے صوبائی وزیر ملک آصف بھا ،امن گروپ کے صدر اعجاز شاکری،ٹی ایم او شاہد فاروق وڑائچ اور ملک محمد ایوب بھا نے جلوس کے شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچھا ور کر کے استقبال کیا،اس موقع پر مولانا امجد عزیز شاہ اور مولانا دلدار رضوی نے سیرت رسول اور اسوہ حسنہ ۖ پر تفصیلی روشنی ڈالی جبکہ جلوس میں شامل نعت خوان ہدیہ عقیدت پیش کرتے رہے۔ضلع کے دوسرے شہروں جوہرآباد،قائدآباد،نوشہرہ،نورپور تھل مٹھہ ٹوانہ ،پدھراڑ سمیت ہر گاؤں اور قصبے میں پیضمبر اسلام نبی محترم رحمت العالمین حضرت محمد مصطفےٰ ۖ کی ولادت با سعادت کا دن خوشی اور عقیدت و احترام سے منایا گیا۔جہاں علمائے کرام آنحضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت، آپ کی ذات مبارکہ اور سیرت طیبہ کے مختلف پہلوں پر روشنی ڈالتے رہے۔ اسی طرح ثنا خوانِ رسول آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں نعتیہ گلہائے عقیدت اور درود وسلام پیش کرتے رہے جبکہ جگہ جگہ مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔سے شرکاء میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔
                                           نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی کے مطابق حضور نبی کریم ؐ کا جشن ولادت پورے مذہبی
 عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا رات بھر مختلف مساجد میں روحانی محافل کا انعقاد کیا گیا تھا اور مساجد کورنگ برنگی جھنڈیوں قہمقوں سے سجایا گیا تھا اور بازار کو دوکانداروں نے دولہن کی طرح سجا کر کر حضور ؐ سے عقیدت کا اظہار کیا الاصبح گولوں سے سلامی دی گئی اور دن کو چھوٹے چھوٹے جلوس مختلف قصبات ڈھاکہ،دھدڑ،انگہ،سرہال شکرکوٹ،کفری،اوچھالی ،کوٹلی اوگالی سے اکھٹے ہوکر مرکزی جلوس نوشہرہ کے ساتھ شامل ہوگئے مرکزی جلوس کی قیادت پیر ظفر حسین شاہ اور قاری فقیر محمد امین نے کی جبکہ صدیق آبادکے جلوس کی قیادت صاحبزادہ حامد عزیز اور کھوڑہ جلوس کی قیادت پیر ضمیرحیدر شاہ نے کیاختتام پر جامع مسجد لاری اڈہ میں روحانی محفل سے ملک بھر سے آئے ہوئے نامور نعت خوان نے حضور نبی کریم ؐ کی شان میں گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کئے اور آخر میں لنگر تقسیم کیا گیا۔ اوچھالی سے نامہ نگار کے مطابق جشن عید میلا دالنبیﷺ کے موقع پر وادی سون کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس نکالے گئے۔کھوڑہ،سوڈھی،اوچھالہ،ڈھاکہ،کھبیکی ،مردوال،شکر کوٹ کے علاقوں سے تمام چھوٹے جلوس نوشہرہ میں بڑے جلوس کے ساتھ شامل ہو گئے جہاں سے آستانہ عالیہ مکان شریف کفری میں صاحبزادہ حمید الحسن حمیدی کے آستانہ پر جمع ہوئے ۔کورڈھی،اوچھالی،چٹہ ،اوگالی سے نکالے گئے جلوس بھی آستانہ عالیہ مکان شریف پہنچ گئے جہاں سے بڑے جلوس کی شکل میں صاحبزادہ حمید الحسن حمیدی سیالوی کو نوشہرہ لایا گیا ۔تمام جلوس کے شرکاء مرکزی جامع مسجد اکھٹے ہوئے جہاں پر مقررین نے خطاب کیا۔صاحبزادہ حمید الحسن حمدی سیالوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبیﷺ کی ذات ہمارے لیے نمونہ ہے ہم ان کی سیرت پر عمل کر کے دنیا وآخرت میں کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں اس موقع پر پاکستان کی ترقی 
وسلامتی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔

;
ضلع خوشاب جشن میلاد النبی کے گلی گلی قریہ قریہ جلوس،فضا درود و سلام سے گونج اٹھی ضلع خوشاب جشن میلاد النبی کے گلی گلی قریہ قریہ جلوس،فضا درود و سلام سے گونج اٹھی Reviewed by Khushab News on 8:41:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.