مسلم لیگ ن نے پھر پی ٹی آئی کو پیچھے چھوڑ دیا




ڈاکٹر غوث نیازی، آصف بھا، وراث کلو اور جہانگیر ٹوانہ، قائداعظم اور نواز شریف کی سالگرہ کےکیک کاٹ رہے ہیں
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کے زیر اہتمام آج ضلعی سیکرٹریٹ جوہرآباد میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی ایک سو انتالیسیوں اور میاں نواز شریف کی چھیاسٹویں سالگرہ کے سلسلہ میں تقریب منعقد ہوئی ۔ اس موقع پر دو الگ الگ کیک کاٹے گئے ۔ تقریب میں ضلعی صدر سینیٹر ڈاکٹر غوث نیازی، صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا، رکن صوبائی اسمبلی ملک وارث کلو، ضلعی سینئر ناب صدر ملک جہانگیر حسن ٹوانہ، چیئرمین زکواۃ عشر کمیٹی چوہدری ارشد محمود ایڈووکیٹ سمیت مسلم لیگ نے کے عہدیداروں ، کارکنوں اور نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یہاں امر قابل ذکر ہےکہ مسلم لیگ ن کے علاوہ پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی سمیت دیگر کسی سیاسی پارٹی نے ضلع خوشاب میں بانی پاکستان قائداعظم کے یوم ولادت کے موقع پر کوئی تقریب منعقد نہیں کی خوشاب نیوز کے استفسار پر پی ٹی آئی ضلع خوشاب کے ڈپٹی آرگنائزر شاھد بگھور ایڈووکیٹ نے تصدیق کی کہ ضلع بھر میں کہیں بھی پی ٹی آئی کے زیر اہتمام  قائداعظم کی سالگرہ کے حوالے سے کوئی تقریب منعقد نہیں ہوئی۔
;
مسلم لیگ ن نے پھر پی ٹی آئی کو پیچھے چھوڑ دیا مسلم لیگ ن نے پھر پی ٹی آئی کو پیچھے چھوڑ دیا Reviewed by Khushab News on 8:31:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.