بھارتی وزیر اعظم کی شرمناک حرکت




خوشاب نیوز ڈاٹ کام)بھارت کے پردھان منتری نریندر مودی روس میں بھارتی ترانے کے دوران کھڑے رہنے کے بجائے آگے چل پڑے ، میزبان کہنی سے پکڑ کر واپس لائے اور پروٹوکول کے آداب بتائے ۔ سیلفی کنگ نریندر مودی ماسکو کے مہمان بننے پر خوشی میں بھارتی ترانے کے آداب ہی بھول گئے ، اپنی ہی دھن میں مست مودی میزبان کو چھوڑ کر آگے چلتے گئے ۔ صورتحال دیکھ کر روسی میزبان حیران رہ گئے ۔ آگے بڑھ کر پردھان منتری کی کہنی پکڑی اور واپس پیچھے لا کھڑا کیا۔ خیال رہے کہ نریندر مودی کی جانب سے سفارتی آداب سے نا آشنائی پہلی مرتبہ نہیں ہوئی۔ کبھی وہ اوباما کے گلے لگ گئے تو کبھی کیمرے کے سامنے سے زکر برگ کو پیچھے دھکیلتے دکھائی دیے ۔ بھارتی وزیر اعظم سیلفی لینے کے بھی شوقین ہیں۔ چینی وزیر اعظم اور دبئی کے شیخوں کے ساتھ بھی اپنی تصویریں آپ ہی کھینچتے رہے۔
;
بھارتی وزیر اعظم کی شرمناک حرکت بھارتی وزیر اعظم کی شرمناک حرکت Reviewed by Khushab News on 11:57:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.