شکر کوٹ سابقہ رنجش دو زخمی



اوچھالی(نامہ نگار)پرانی دشمنی پر موضع شکر کوٹ میں دو گرپوں میں فائرنگ سے دو نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔طلعت محمود ولد ظہر خان سکنہ شکر کوٹ اپنے گھر جا رہا تھا کہ راستے میں کھڑے ملزمان ندیم احمد،نبیل احمد،قدیر احمد اور محمد فاروق نے پسٹل سے فائرنگ کر دی جس پر طلعت محمود زخمی ہو کر گر پڑا جس پر ملزمان اسے ڈنڈوں اور سوٹوں سے مارتے رہے شور سن کر راہ گیروں نے اس کی جان بخشی کرائی پولیس تھانہ نوشہرہ نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
;
شکر کوٹ سابقہ رنجش دو زخمی شکر کوٹ سابقہ رنجش دو زخمی Reviewed by Khushab News on 9:39:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.