گھگھ میں ہونے جارہی ہے تاریخ تبدیل



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلع خوشاب کی یونین کونسل سندرال کے گاؤں گھگھ کی خواتین تاریخ میں پہلی بار پانچ دسمبر کی انتخابی معرکہ آرائی میں اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گی۔ موضع گھگھ کی روایت چلی آ رہی ہے کہ ماضی میں ہونیوالی کسی بھی معرکہ آرائی میں اس گاؤں کی خواتین نے ووٹ کا حق استعمال نہیں کیا اب ضلعی انتظامیہ اور سماجی تنظیموں نے اس گاؤں کی خواتین کو ووٹ ڈالنے پر آمادہ کیا اور وہ پانچ دسمبر کو اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گی۔ گھگھ کی خواتین کے مطابق کسی بھی منتخب نمائندے نے آج تک اُن کے مسائل حل کرنے میں کوئی کردار ادا نہیں کیا۔ فراہمی آب‘ تعلیم‘ صحت عامہ اور ذرائع آمدورفت کی عدم دستیابی کے سبب علاقہ کے مکین مسائل کا شکار ہیں اس لئے اُنھوں نے ماضی میں کسی بھی انتخابی معرکہ آرائی میں حصہ لینے سے گریز کیا۔
;
گھگھ میں ہونے جارہی ہے تاریخ تبدیل گھگھ میں ہونے جارہی ہے تاریخ تبدیل Reviewed by Khushab News on 8:56:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.