سمیرا ملک کا چیئرمین ضلع کونسل کون، پس پردہ اصل گیم ہے کیا




خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک کی جانب گزشتہ روز دیئے گئے عشائیہ میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر کامیاب ہونیوالے 11چیئرمینوں کے علاوہ آزاد حیثیت سے کامیابی حاصل کرنیوالے 12نو منتخب چیئرمین شریک تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر محترمہ سمیرا ملک نے کہا کہ ہمارا مقصد ضلع کونسل خوشاب کی سربراہی ‘ باصلاحیت ‘ تجربہ کار اور کرپشن بدعنوانی و تھانہ کلچر کی نفی کرنیوالی شخصیت کے سپرد کرنا ہے تاکہ ضلع کی تعمیر و ترقی کی رفتار کو تیز کیا جا سکے۔ اُنھوں نے کہا کہ کم ترقی یافتہ علاقوں میں ڈویلپمنٹ مسلم لیگ ن کی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف‘ وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے پر عزم ہیں اور اس مقصد کیلئے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد جاری ہے۔ بیشتر ترقیاتی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں محترمہ سمیرا ملک نے کہا کہ اب بلدیاتی اداروں کے نو منتخب سربراہوں کی ذمہ داری ہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے اس ویژن کو آگے بڑھائیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے یونین کونسل پدھراڑ کے نو منتخب چیئرمین ملک عمران بشیر اعوان نے کہا کہ چیئرمین ضلع کونسل کیلئے مسلم لیگی قیادت جس اُمیدوار کو بھی نامزد کرے گی تو ضلع بھر کے چیئرمین اس کی حمایت کریں گے۔ عشائیہ میں 11یونین کونسلوں میں کامیابی حاصل کرنیوالے مسلم لیگ ن کے منتخب چیئرمینوں عمران بشیر اعوان‘ مسعود نذیر راجڑ‘ ملک طارق پنجہ‘ حاجی امجد محمود‘ ملک تیمور سلطان‘ ملک حادی بخش‘ عصمت اﷲ جوئیہ‘ چوہدری محمد خالد‘ امیر حیدر سنگھا‘ پیر نسیم الحسن اور علی چواتی کے علاوہ آزاد حیثیت سے منتخب ہونیوالے 12چیئرمینوں سردار ریحان بلوچ‘ ملک مختار احمد اعوان‘ ملک شیر عالم گنجیال‘ میاں محمد منیر‘ ملک وارث بگھور‘ رضوان مختار رندھاوا‘ چوہدری نور محمد‘ زبیر حیات اُتراء‘ پیر رفیع الدین ‘ اﷲ دتہ ‘ ملک سجاد اعوان اور صالح محمد چدھڑ شریک تھے۔ عشائیہ میں 23ارکان کی بھرپور شرکت کے بعد سمیراملک گروپ نے دعوی کیا ہے کہ ضلع کونسل خوشاب کے انتخابات کیلئے اپنے گروپ کی اکثریت ثابت کر دی‘ ضلع خوشاب کی 23یونین کونسلوں کے منتخب چیئرمینوں نے ضلع کونسل خوشاب کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخاب کیلئے مسلم لیگ ن کے نامزد اُمیدوار کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ اُنھوں نے یہ اعلان سابق وفاقی وزیر محترمہ سمیر املک کی جانب سے اُن کی رہائش گاہ پر کئے گئے ایک عشائیہ کے دوران کیا۔ سمرا گروپ کا دعوی ہے کہ اب سمیرا ملک اب اپنی مرضی کا چیئرمین اور وائس چیئرمین منتخب کرانے میں کامیاب ہو جائیں گی۔ اس واضح برتری کے بعد سمیرا ملک مخصوص نشستوں پر بھی اپنے گروپ کے نامزد اُمیدوار کامیاب کرا سکیں گی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ عشائیہ میں شرکت کے بعد مسلم لیگ ن کے یو سی بجار کے چیئر مین محمد علی چواتی اور یوسی چوہا کے آزاد چیئرمین سجاد اعوان نے صحافیوں کو بتا یا کہ ضلع کونسل چیئرمین کے لیئے وہ رکن صوبائی اسمبلی ملک کرم الہی بندیال کے امیدوار ملک ہارون بندیال کی حمائت کررہے ہیں اور عشائیہ میں شرکت محض خیر سگالی کے طور پر کی اسی طرح تین دیگر یوسی چیئر مینوں نے خوشاب نیوز کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتا یاکہ سمیرا ملک کے عشائیہ میں شرکت کا یہ ہرگز مطلب نہیں کہ ہ نے انکے کسی امیدوار کی حمائت کا فیصلہ کرلیا ہے۔ دریں اثناغیر جانبدار سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ این اے ستر میں سمیرا ملک کے حمائت یافتہ یوسی چیئرمینوں کی تعداد زیادہ ہے لیکن اسکے ساتھ ہی عشائیہ میں 23یوسی چیئرمین شریک ضرور ہوئے ہیں لیکن وہاں پر کسی نے بھی حمائت کا اعلان نہیں کیا  ویسے بھی ابھی تک تو یہ بھی واضح نہیں کہ سمیرا ملک کا چیئرمین ضلع کونسل کا امیدوار کون ہے ۔عشائیہ کا انعقاد اور پھر برتری کے دعوے اپنی سیاسی برتری ثابت کرنے کا ایک نفسیاتی حربہ ہے۔
;
سمیرا ملک کا چیئرمین ضلع کونسل کون، پس پردہ اصل گیم ہے کیا سمیرا ملک کا چیئرمین ضلع کونسل کون، پس پردہ اصل گیم ہے کیا Reviewed by Khushab News on 7:58:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.