ہائی کورٹ انسپیکشن ٹیم کا سیسشن کورٹ خوشاب کا معائینہ



خوشاب نیوز ڈاٹ ام) لاہور ہائی کورٹ کی انسپکشن ٹیم کے رُکن جسٹس علی باقر نجفی نے سیشن کورٹ جوہرآباد کا معائنہ کیا۔ اس دوران اُنھوں نے عدالتوں میں بائیو میٹرک حاضری سسٹم اور سول کورٹس کے نئے بلاک کا افتتاح کیا اور احاطہ کچہری میں گولڈن فالکس کا پودا لگایا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب سجاد حسین سندھڑ‘ ایڈیشنل سیشن جج محمد یار گوندل‘ احمد نواز خان ‘ سعادت حسین ‘ سینئر سول جج راجہ مبشر حسن‘ سول جج مسعود کیانی‘ ڈسٹرکٹ بار کے صدر عنصر حیات نائچ‘ پنجاب بار کونسل کے رُکن ملک حبیب نواز ٹوانہ‘ ڈی ایف او نسیم اقبال بٹ سمیت عدلیہ کے افسران کی بڑی تعداد موجود تھی۔ سول کورٹس کے نئے بلاک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ عدلیہ کے افسران کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے میرٹ پر فیصلے دیں۔ انصاف کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دو رکیا جائے۔ اُنھوں نے کہا کہ عدالتوں میں افسران کی بروقت حاضری یقینی بنائی جائے اور زیر سماعت مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے پر توجہ دی جائے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سجاد حسین سندھڑ نے بتایا کہ ضلع خوشاب کے مکینوں کو انصاف کی فراہمی کے حوالے سے کوئی شکایت نہیں اور وہ عدلیہ کی کارکردگی سے پوری طرح مطمئن ہیں اُنھوں نے بتایا کہ وکلاء اور عدلیہ افسران کے مابین باہمی تعاون کی فضا برقرار ہے جس کی وجہ سے عوام کو انصاف کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں۔
;
ہائی کورٹ انسپیکشن ٹیم کا سیسشن کورٹ خوشاب کا معائینہ ہائی کورٹ انسپیکشن ٹیم کا سیسشن کورٹ خوشاب کا معائینہ Reviewed by Khushab News on 11:03:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.