بلے کی دے دھنا دھن ، شیر سہم اور ہیرا ماند پڑ گیا



خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ضلع خوشاب کی دوسری بڑی میونسپل کمیٹی ہڈالی کے بلدیاتی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی واضح برتری ۔ غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق ہڈالی کی 26وارڈز میں سے پی ٹی آئی کے تیرہ، مسلم لیگ ن کے سات ، عوام دوست اتحاد کے چار جبکہ دو آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں ۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق میونسپل کمیٹی کے وارڈ نمبرایک سے چراغ بالی کے بیٹے اور عوام دوست اتحاد کے سربراہ ملک ظفر اللہ بالی ، وارڈ نمبردو سے حنیف بھسین عوام دوست اتحاد،وارڈ نمبر تین سے عطا ء محمد مسلم لیگ ن، وارڈ نمبر چار سے محمد سعید پی ٹی آئی ، وارڈ نمبر پانچ سے محمد رمضان مسلم لیگ ن، وارڈ نمبر چھ سے احمد امیر پی ٹی آئی ، وارڈ نمبر سات سے عمردراز پی ٹی آئی ، وارڈ نمبر آٹھ سے محمد اسماعیل مسلم لیگ ن، وارڈ نمبر نو سے محمد ریاض پی ٹی آئی ، وارڈ نمبر دس سے حاجی اللہ یار پی ٹی آئی، وارڈ نمبر گیارہ سے تنویر احمد مسلم لیگ ن، وارڈ نمبر بارہ سے رفیق مسلم لیگ ن، وارڈ نمبر تیرہ سے محمد اعجاز عوام دوست اتحاد،وارڈ نمبر چودہ سے حبیب نواز عوام دوست اتحاد، وارڈ نمبر پندرہ سے محمد شیر مسلم لیگ ن، وارڈ نمبر سولہ سے محمد اسلم پی ٹی آئی ، وارڈ نمبر سترہ سے عنایت اللہ مسلم لیگ ن، وارڈ نمبراٹھارہ سے محمد طاہر اعوان پی ٹی آئی ، وارڈ نمبر انیس سے خنجر زمان پی ٹی آئی ، وارڈ نمبربیس سے عزیز کلیرا پی ٹی آئی، وارڈ نمبر اکیس سے ایوب چویکہ پی ٹی آئی ، وارڈ نمبر بائیس سے حامد محمود وڈھل پی ٹی آئی جوکہ متوقع چیرمین ہیں، وارڈ نمبر 23 سے منیر اعوان پی ٹی آئی ، وارڈ نمبر چوبیس سے ملک نعیم اللہ وڈھل مرحوم کے صاحبزادے غلام اکبر وڈھل پی ٹی آئی، وارڈ نمبر پچیس سے امان اللہ بالی آزاد، وارڈ نمبر چھبیس سے نوراللہ بالی آزاد کامیاب ہونے والوں میں شامل ہیں
نوٹ مندرجہ بالانتائج غیر حتمی غیر سرکاری ہیں جو اگرچہ انتہائی احتیاط سے مرتب کیے گئے ہیں تاہم پھر بھی غلطی کا امکان ہوسکتا ہے اس لیے ان نتائج کو کسی بھی فورم پربطور شہادت پیش نہیں کیا جاسکتا
;
بلے کی دے دھنا دھن ، شیر سہم اور ہیرا ماند پڑ گیا بلے کی دے دھنا دھن ، شیر سہم اور ہیرا ماند پڑ گیا Reviewed by Khushab News on 4:56:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.