بس بھئی بس گنتی دوبارہ ہوگی




نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی) وادی سون کی ایک میونسپل کمیٹی اور چھ یونین کونسلوں کے غیر حتمی ،غیر سرکاری نتائج کے مطابق جو امیدوار کامیاب ہوئے ہیں ان کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے میونسپل کمیٹی کی بارہ وارڈوں سے مسلم لیگ ن کے پانچ جنرل کونسلر ملک حاکم خان،ملک محمد امتیاز،چوہدری عنایت اللہ ،محمد احمد ،ملک محمد ندیم ،پی ٹی آئی کے تین ملک خالد مسعود،ملک محمد نثار،ملک محمد اظہرآزادچارجنرل کونسلر ملک محمد اصغر،ملک آصف شاہین ،ملک شیر زمان اور بلامقابلہ محمد عثمان شاہ ہیں یونین کونسل اوچھالی مسلم لیگ ن چیئرمین حاجی ملک محمد امجد،یوسی انگہ پی ٹی آئی چیئرمین قاضی عزیز الرحمن،یوسی مردوال مسلم لیگ ن چیئرمین ملک ہادی بخش یوسی کھبکی آزاد ملک مختار احمد یوسی کھوڑہ آزادملک مشتاق احمدجبکہ یوسی صدیق آباد(کفری) میں مسلم لیگ ن کے ملک تیمور سلطان اور آزاد امیدوار احمد سرفرازکے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا دونوں امیدواروں کے ووٹ برابر نکلے جس کے نتیجہ کیلئے دوبارہ گنتی کل ہوگی یوسی پدھراڑ مسلم لیگ ن کے ملک عمران بشیر اعوان کامیاب ہوگئے ۔
نوٹ مندرجہ بالانتائج غیر حتمی غیر سرکاری ہیں جو اگرچہ انتہائی احتیاط سے مرتب کیے گئے ہیں تاہم پھر بھی غلطی کا امکان ہوسکتا ہے اس لیے ان نتائج کو کسی بھی فورم پربطور شہادت پیش نہیں کیا جاسکتا
;
بس بھئی بس گنتی دوبارہ ہوگی بس بھئی بس گنتی دوبارہ ہوگی Reviewed by Khushab News on 6:34:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.