شکست کا سنتے ہی فائرنگ، پتھراو سات زخمی

فائل فوٹو



نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)یونین کونسل پدھراڑ میں بلدیاتی الیکشن کی پولنگ کے بعد فائرنگ پتھراؤ سے متعدد مسلم لیگی ورکر زخمی ہوگئے مبینہ طور پر یوسی پدھراڑ میں نتائج کے بعد پیل کے گرلز ہائی سکول وارڈ نمبر چھ میں ہار کا اعلان ہونے پر امیدوار چیئرمین ملک مزمل اعوان وائس چیئرمین یونس شاہ کے ورکروں کا مسلم لیگی ورکروں پر فائرنگ اور پتھراو سے متعدد لوگ زخمی ہوگئے جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا تھانہ کٹھہ سگھرال کی پولیس امن و امان برقرار نہ رکھ سکی اہلیان پیل کی سماجی شخصیت سابق چیئرمین ملک انور خان سابق کونسلر ملک عامر عباس ملک نیاز احمد ملک اقبال نے ڈی پی او خوشاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزموں کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے اور تھانہ کٹھہ کے ایس ایچ او کی نااہلی پر معطل کیا جائے۔
;
شکست کا سنتے ہی فائرنگ، پتھراو سات زخمی شکست کا سنتے ہی فائرنگ، پتھراو سات زخمی Reviewed by Khushab News on 7:19:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.