پولیس پر حملہ

فائل فوٹو



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)صدر پولیس جوہرآباد نے پولنگ اسٹیشن چک نمبر63ایم بی میں پولیس پر پتھراؤ کرنے اور اُنھیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں حیدر علی‘ محمد شفیق اور محمد رفیق وغیرہ 19افراد کے خلاف زیر دفعات 186‘ 353‘ 148 ‘ 149‘ 440اور 506ت پ مقدمہ درج کیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان حیدر علی ‘ محمد شفیق اور محمد رفیق پولنگ اسٹیشن میں غیر قانونی طور پر داخل ہوئے ‘ پولیس نے اُنھیں باہر نکالا تو وہ تھوڑی دیر بعد اپنے ساتھیوں سمیت آ گئے اور پولیس پر پتھراؤ کیا اور اُنھیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔
;
پولیس پر حملہ پولیس پر حملہ Reviewed by Khushab News on 11:16:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.