کون بنے گا چیئرمین جوہرآباد کا؟




خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلعی صدر مقام جوہرآباد کی میونسپل کمیٹی کی چیئرمین شپ کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن نے 23میں سے 17نشستیں جیت کر واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے۔ پی ٹی آئی کے حصہ میں صرف ایک نشست آئی جبکہ پانچ آزاد اُمیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق آزاد حیثیت سے کامیابی حاصل کرنیوالے پانچ جنرل کونسلر بھی مسلم لیگ ن کی حمایت کر سکتے ہیں اس طرح میونسپل کمیٹی جوہرآباد میں حزب اختلاف برائے نام ہو گی۔ اب تک پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے ملک حاجی محمد اشرف اعوان کا نام بطور چیئرمین سامنے آ رہا ہے جنھیں صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ میونسپل کمیٹی جوہرآباد میں ن لیگ کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کرنیوالے جنرل کونسلروں میں وارڈ نمبر2کے ملک ظفر اقبال‘ وارڈ نمبر3کے ربنواز حیدر‘ وارڈ نمبر6کے عمر دراز‘ وارڈ نمبر7کے محمد سعید‘ وارڈ نمبر9کے عبدالغفور‘ وارڈ نمبر10کے محمد ریاض حسین‘ وارڈ نمبر11کے تنویر اختر‘ واڈ نمبر13کے ملک افضال اعوان‘ وارڈ نمبر15کے امان اﷲ خان‘ وارڈ نمبر16کے حبیب نواز‘ وارڈ نمبر17کے ربنواز چدھڑ‘ وارڈ نمبر18کے رانا عبدالستار‘ وارڈ نمبر19کے ملک تصور خان‘ وارڈ نمبر20کے عبدالمنان‘ وارڈ نمبر21 کے ملک محمد اشرف‘ وارڈ نمبر22کے محمد اکرم شہزاد اور وارڈ نمبر23کے ملک محمد اقبال اعوان شامل ہیں۔ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر صرف ایک اُمیدوار ملک آفتاب اقبال نائچ وارڈ نمبر8 سے جنرل کونسلر منتخب ہوا۔ جبکہ عالم خان نے وارڈ نمبر1 سے‘ طارق محمود نے وارڈ نمبر4سے محمد امیر سوانسی نے وارڈ نمبر5 سے‘ ریاض شاہری نے وارڈ نمبر سے12اور حاجی احمد حسین نے وارڈ نمبر14سے جنرل کونسلر کی نشست پر آزاد حیثیت سے کامیابی حاصل کی۔
نوٹ مندرجہ بالانتائج غیر حتمی غیر سرکاری ہیں جو اگرچہ انتہائی احتیاط سے مرتب کیے گئے ہیں تاہم پھر بھی غلطی کا امکان ہوسکتا ہے اس لیے ان نتائج کو کسی بھی فورم پربطور شہادت پیش نہیں کیا جاسکتا
;
کون بنے گا چیئرمین جوہرآباد کا؟ کون بنے گا چیئرمین جوہرآباد کا؟ Reviewed by Khushab News on 11:56:00 PM Rating: 5

1 تبصرہ:

  1. یہ تبصرہ بلاگ کے ایک منتظم کی طرف سے ہٹا دیا گیا ہے۔

    جواب دیںحذف کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.