ضلع خوشاب کا شہنشاہ بلدیات




خوشاب نیوز ڈاٹ کام) یونین کونسل نمبر24روڈہ سے مسلم لیگ ن کے نو منتخب چیرمین حاجی محمد امیر کلاسی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے مسلسل آٹھویں مرتبہ بلدیاتی الیکشن میں کامیابی حاصل کی ہے۔ حاجی امیر کلا سی نے اپنی سیاسی سفر کا آغاز چھتیس بر س پہلے 1980-81میں پہلی مرتبہ یونین کونسل روڈہ کے کونسلر کے ضمنی انتخابات میں حصہ لیکر کیا تھا۔ خوشاب نیوز ڈاٹ کام سے خصوصی بات چیت کرتے ہو ئے انہوں نے بتا یا کہ اس وقت ضلع سرگودھا ہوتا تھا لیکن روڈہ کو اس وقت بھی یونین کونسل کا درجہ حاصل تھا اور لکو وغیرہ کا علاقہ بھی اس میں شامل تھا اور 1979میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں یہاں سے منتخب ہونے والے ایک کونسلر کی وفات کی وجہ ضمنی الیکشن ہوا تھا جس میں حصہ لیا اور اللہ تعالی نے کامیابی دی ۔ 1983ء میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں بھی کونسلر 

کے طور پر منتخب ہوا۔اپنی کامیابی کی ہیٹ ٹرک 1987میں یونین کونسل روڈہ سے ممبر ضلع کونسل خوشاب کا انتخاب جیت کر مکمل کی ۔ حاجی امیر کلاسی نے مزید بتایا کہ 1991میں ممبر ضلع کونسل اور 1998میں بھی ممبر ضلع کونسل منتخب ہوا۔ مشرف دور میں جب نیا بلدیاتی نظام متعارف کرایا گیا تو 2001میں بطور ناظم یونین کونسل روڈہ کامیابی حاصل کی پھر2005میں بھی ناظم منتخب ہوئے اور اب 2015میں بھی انہوں نے بطور ممبر ضلع کونسل کے چھٹی مرتبہ اور مجموعی طور پر بلدیاتی الیکشن میں مسلسل آٹھویں مرتبہ کامیابی حاصل کی ۔ حاجی امیر کلاسی کی جیت کے اس تسلسل کو دیکھتے ہوئے اگر انہیں ضلع خوشاب کا شہنشاہ بلدیات کہا جائے یہ تو غلط نہ ہوگا۔
;
ضلع خوشاب کا شہنشاہ بلدیات ضلع خوشاب کا شہنشاہ بلدیات Reviewed by Khushab News on 8:11:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.