پیل ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج


فائل فوٹو


خوشاب نیوز ڈاٹ کام) کٹھہ سگھرال پولیس نے انتخابی نتائج کے دوران ہنگامی آرائی کرنے کے الزام میں موضع پیل کے رہائشی مطیع الرحمن ‘ وقار شاہ‘ خرم شاہ‘ صدر الدین اور عابد کے خلاف زیر دفعات 440‘ 506‘ 188‘ 337-H2 ‘ 148اور 149ت پ مقدمہ درج کیا ہے۔ یہ مقدمہ موضع پیل کے رہائشی نیاز احمد اعوان کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق نیاز احمد اعوان پولنگ اسٹیشن گرلز ہائی سکول پیل کے سامنے رزلٹ سننے کیلئے کھڑا تھا کہ ملزمان نے چوبارے سے ان پر کرسیاں پھینکیں‘ پتھراؤ کیا اور ہوائی فائرنگ کی۔
;
پیل ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج پیل ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج Reviewed by Khushab News on 11:46:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.