پدھراڑ، عمران بشیر کے خلاف دوبارہ گنتی بارے فیصلہ آگیا؟؟



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ریٹرننگ آفیسر یوسف چاہل نے یونین کونسل پدھراڑ‘ یونین کونسل کٹھہ سگھرال اور یونین کونسل ناڑی میں ہارنے والے اُمیدواروں کی جانب سے ووٹروں کی دوبارہ گنتی کیلئے دی جانیوالی درخواستیں مسترد کر دیں۔ یونین کونسل پدھراڑ میں چیئرمین شپ کا الیکشن ہارنے والے اُمیدوار ملک مزمل اعوان نے اپنی درخواست میں پولنگ سٹیشن نمبر14 میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے اس پولنگ اسٹیشن میں دوبارہ پولنگ کرانے یا پوری یونین کونسل کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرانے کی استدعا کی تھی جبکہ یونین کونسل کٹھہ سگھرال میں چیئرمین شپ کا الیکشن ہارنے والے اُمیدوار راجہ عابد حسین اور یونین کونسل ناڑی میں الیکشن ہارنے والے چیئرمین شپ کے اُمیدوار محمد سرفراز اعوان نے بھی اپنی اپنی درخواستوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرانے کی استدعا کی تھی۔ ریٹرننگ آفیسر نے کہا کہ چونکہ پولنگ کے اختتام پر ووٹوں کی گنتی تمام اُمیدواروں کے ایجنٹوں کی موجودگی میں ہوئی اس لئے ری کاؤنٹنگ کی ضرورت نہیں۔
;
پدھراڑ، عمران بشیر کے خلاف دوبارہ گنتی بارے فیصلہ آگیا؟؟ پدھراڑ، عمران بشیر کے خلاف دوبارہ گنتی بارے فیصلہ آگیا؟؟ Reviewed by Khushab News on 7:42:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.