میونسپل کمیٹی نوشہرہ چیئر مین کے لیے جوڑ توڑ شروع




نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)میونسپل کمیٹی نوشہرہ کی چیئرمین شپ کیلئے جوڑ توڑ شروع ہوگیا ہے نو منتخب کونسلرز نے حمایت حاصل کرنے کے لئے بھاگ دوڑ شروع کردی ہے مسلم لیگ ن کے پانچ ،پی ٹی آئی کے تین اور آزاد چار جنرل کونسلرز منتخب ہوئے ہیں حالیہ بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے پانچ کونسلروں کی کامیابی سے آگے ہے آزاد کونسلروں کو ساتھ ملا کر مسلم لیگ ن کامیاب ہوسکتی ہے اگر پی ٹی آئی نے آزادکونسلروں کو چیئرمین کیلئے آفر دے دی تو پی ٹی آئی کے ارکان حکومت میونسپل بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے اورمسلم لیگ ن کے ارکان اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے مسلم لیگ ن سٹی نوشہرہ کے صدر حاکم خان بھی کونسلر منتخب ہوئے ہیں وہ خود چیئرمین شپ کیلئے خواہشمندہیں اس سے پہلے بھی نوشہرہ ٹاؤن کمیٹی کے چار بارچیئرمین رہ چکے ہیں اب دیکھنا ہے کہ آزاد کونسلرز کا جھکاؤ کس جانب ہوگا بہر حال زیادہ نشستیں حاصل کرنے والی پارٹی چیئرمین شپ کیلئے پریشانی کا شکار ہے یہ امر بھی قابل ذکر ہے مسلم لیگ ن کے منتخب کونسلروں کو سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک گروپ کی حمایت حاصل ہے۔


نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)یو سی صدیق آباد(کفری) چیئرمین شپ کیلئے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلہ مسلم لیگ ن کے ملک تیمور سلطان اور آزاد ملک احمد سرفراز کے درمیان ہوا دونوں کے ووٹ برابر نکلے بعد میں گنتی ہوئی جو مسلسل چوبیس گھنٹے تک جاری رہی دوبارہ گنتی کے بعد مسلم لیگ ن کے ملک تیمور سلطان نے3823ووٹ حاصل کیے اور چودہ ووٹ سے برتری حاصل کرکے کامیاب ہوئے ضل جبکہ آزاد امیدوار احمد سرفراز3809ووٹ حاصل کرکے ناکام ہوئے خوشاب میں ایک واحد یونین کونسل کفری تھی جس کے ووٹ دونوں کے برابر نکلے تھے نومنتخب چیئرمین ملک تیمور سلطان کی کامیابی پر ان کے ووٹرخوشی سے نہال ہیں ۔
;
میونسپل کمیٹی نوشہرہ چیئر مین کے لیے جوڑ توڑ شروع میونسپل کمیٹی نوشہرہ چیئر مین کے لیے جوڑ توڑ شروع Reviewed by Khushab News on 8:29:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.