چچا کو سزائے موت بھتیجی کو عمرقید



خوشاب نیوزڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب سجاد حسین سندھڑ نے تھانہ کٹھہ سگھرال کے قتل اور اقدام قتل کے مشہور مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم احمد یار جنجوعہ کو سزائے موت ‘ مجموعی طور پر14سال قید اور دس لاکھ60ہزار روپے جرمانہ کا حکم سنایا ہے۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو چھ ماہ مزید قید سخت بھگتنا ہو گی۔ استغاثہ کے مطابق ملزم احمد یار جنجوعہ نے تیس مارچ 2013ء کو ایک شخص غلام اکبر پاولی کو قتل اور اس کی والدہ صغیر فاطمہ کو زخمی کر دیا تھا۔ ملزم احمد یار جنجوعہ کے صغیر فاطمہ کیساتھ ناجائز تعلقات تھے اور غلام اکبر نے اُسے منع کیا تھا۔ کٹھہ سگھرال پولیس نے ملزم کے خلاف زیر دفعات 302 ‘ 324اور 337ت پ مقدمہ درج کر کے بعد از تفتیش چالان فاضل عدالت کو بھجوایا تھا۔ ایڈیشنل سیشن جج ضیاء الطارق نے تھانہ جوہرآباد کے ڈکیتی اور قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مقدمہ میں ملوث ملزم میاں خان کو سزائے موت ‘ دس لاکھ روپے جرمانہ اور اس کی ساتھی خاتون ملزمہ کبریٰ کو عمر قید اور پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ ڈکیتی کے الزام میں دونوں ملزموں کو دس‘ دس سال قید سخت اور پچاس‘ پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔ استغاثہ کے مطابق ملزمہ کبریٰ ‘ محمد عمر کے ہاں ملازمہ تھی اس دوران وہ اپنے چچا میاں خان کو ہمراہ لے کر ڈکیتی کی نیت سے محمد عمر کے گھر میں داخل ہوئی اور مزاحمت کرنے پر اُسے موت کی نیند سلا دیا گیا۔ صدر پولیس جوہرآباد نے دونوں ملزمان کے خلاف قتل اور ڈکیتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے چالان فاضل عدالت میں پیش کیا تھا۔
;
چچا کو سزائے موت بھتیجی کو عمرقید چچا کو سزائے موت بھتیجی کو عمرقید Reviewed by Khushab News on 11:26:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.