دوبارہ گنتی میں ووٹ کم ہوگئے

نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)یو سی صدیق آباد(کفری) چیئرمین شپ کیلئے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلہ مسلم لیگ ن کے ملک تیمور سلطان اور آزاد ملک احمد سرفراز کے درمیان ہوا دونوں کے ووٹ برابر نکلے بعد میں گنتی ہوئی جو مسلسل چوبیس گھنٹے تک جاری رہی دوبارہ گنتی کے بعد مسلم لیگ ن کے ملک تیمور سلطان چودہ ووٹ سے برتری حاصل کرکے کامیاب ہوئے ضلع خوشاب میں ایک واحد یونین کونسل کفری تھی جس کے ووٹ دونوں کے برابر نکلے تھے نومنتخب چیئرمین ملک تیمور سلطان کی کامیابی پر ان کے ووٹرخوشی سے نہال ہیں ۔جوہرآباد سے نمائندہ کے مطابق قبل ازیں تیمور سلطان کے ووٹ 3864اور احمد سرفراز کے بھی3864تھے لیکن دوبارہ گنتی کے بعد تیمور سلطان کے ووٹ3823اور احمد سرفراز کے3809ووٹ ہوئے اسطرح دوبارہ گنتی میں بظاہر دونوں امیدواروں کے ووٹ کم ہوئے لیکن مجموعی طور پر تیمور سلطان کو مد مقابل احمد سرفراز پر 14ووٹوں کی برتری حاصل ہوگئی۔

;
دوبارہ گنتی میں ووٹ کم ہوگئے دوبارہ گنتی میں ووٹ کم ہوگئے Reviewed by Khushab News on 12:28:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.